واشنگٹن: امریکہ نے مذہبی آزادی کے حوالے سے نائیجیریا کو بھی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے جبکہ اس فہرست میں چین، سعودی عرب اور پاکستان کا نام پہلے سے ہی شامل ہے۔ نائجیریا کی اس فہرست میں شمولیت کا فیصلہ پیر کو کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اس مغربی افریقی ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکی قوانین کے مطابق جن ممالک کو مذہبی آزادی کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا ہو انہیں اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ امریکی امداد ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔