مذہبی تقاریب سے گریز کیلئے نائب صدر کا مشورہ

   

نئی دہلی3اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مذہبی تقریبات کے انعقاد نہ کرنے اور باہمی دوری(سوشل ڈسٹنسنگ) بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ سبھی ریاستوں کو فصلوں کی کٹائی، خریداری اور ذخیرہ یقینی بنانا چاہئے ۔گورنروں اور لفٹننٹ گورنروں سے خطاب کرتے مسٹر نائیڈو نے مذہبی لیڈروں سے عقیدت مندوں کی بھیڑ اکٹھی نہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جانا چاہئے اورلوگوں کوباہمی دوری بنانے کا مشورہ دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی تقریبات کا انعقاد نہیں ہونا یقینی بنایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ وارننگ کی طرح ہے اور کسی بھی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔نائب صدر نے ریاستوں میں زرعی کام باضابطہ طور سے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی کٹائی، خریداری اور ذخیرہ اندوزی یقینی بنانا چاہئے ۔ کسانوں کو زرعی کاموں میں کسی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔ فصلوں کی صد فیصد خریداری یقینی بنانا چاہئے ۔