مذہبی تنازعہ : زماٹو دفاتر پر سخت سیکوریٹی

   

٭ زماٹو کے سی ای او دپیندر گوئل نے کہا کہ اس کمپنی کو اپنے دفاتر کے باہر سخت سیکوریٹی انتظامات کرنا پڑا ہے کیونکہ چند ماہ قبل اس بات پر مذہبی تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جب ایک گاہک نے ’غیرہندو ڈیلیوری بوائے کی طرف سے آرڈر لے جانے پر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور زماٹو نے دوسرا ڈیلیوری بوائے فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھاکہ غذا کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور گوئل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم ایک ایسی (تنگ نظر) دنیا میں زندہ رہ سکتے ہیں‘۔