مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بی جے پی قائد کے خلاف مقدمہ

   

چندی گڑھ : پنجاب بی جے پی کے سیکریٹری سکھپال سنگھ سرن کے خلاف آج مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے ایک ٹی وی مباحثہ میں زرعی قوانین کو گرو گروبند سنگھ کے ظفرنامہ سے تقابل کرتے ہوئے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ یہ ٹی وی مباحثہ کچھ دن پہلے ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے اورنگ زیب سے متعلق گرو گوبند سنگھ کے ظفر نامہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے اسی طرح کا ظفر نامہ چاہئے۔