آج محفل نعت و منقبت
حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( راست) بزم انوار نعت کے زیراہتمام 07 ذیقعدۃ الحرام بروز جمعرات زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری صدر بزم انوار نعت کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز ٹھیک 9بجے شب ہوگا ۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس صدر بزم ثنائے حبیبؐ ، سید اﷲ بخش قادری و محمد الطاف خان قادری قدیری شرکت کریں گے۔
آج محفل افسانہ و مشاعرے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( راست ) : قاری فیض صدیقی معتمد ادارہ جات کے بموجب جمعرات 16 مئی شام 7 بجے سہیل منشن مہدی پٹنم پلر نمبر 17 ادب صادق و بزم مزاح صادق کا طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس کا طرحی مصرع ادب صادق کے صدر کا ہوگا طرحی مشاعروں میں غیر طرحی کلام سنانے کی بھی اور مرسلہ کلام بھی کسی شاعر کا یا شاعرہ کا سنانے کی اجازت ہوگی ۔ ادبی اجلاس میں ڈاکٹر صادق کی خیر مقدمی تقریر ہوگی ۔ ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ناظم علی کی ہوگی ۔ مشاعرے کی صدارت تجمل گلریز اور ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق کی ہوگی ۔۔