جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت سیدنا امام حسین ؓ بروز جمعرات 11 جولائی بعد نماز عشاء مسجد غوثیہ اندرون کمان حسینی علم منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت و خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی نگرانی کریں گے ۔ جناب محمد عبدالمتین قادری ، جناب محمد مجیب قادری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں 11 جولائی صبح 11 بجے مولانا سید اسحاق محی الدین قادری ناظم مدرسہ کے زیر نگرانی مرکزی جلسہ ذکر شہادت سیدنا حضرت امام حسین ؓ مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی ، مفتی سید شاہ سیف الدین حسینی رضوی قادری حاکم پاشاہ ، مولانا خواجہ محمد عارف الدین نقشبندی ، مفتی محمد عبدالجواد قادری ، مولانا محمد افتخار الدین قادری سبحان کا خطاب ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خاں نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ سید خلیل اللہ حسینی قادری ، حافظ محمد فرید قادری ، قاری محمد اسد اللہ شریف قادری و طلبائے مدرسہ نعت و منقبت سنائیں گے ۔۔
٭٭ مدرسہ زہرہ الٰہیہ مراد محل سلطان شاہی کے زیر اہتمام 11 جولائی کو ایک بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ شہادت امام حسین ؓ مقرر ہے ۔ محترمہ زہرہ بلقیس نگرانی کریں گی ۔ محترمہ ثمرین فاطمہ ، محترمہ سمیرا فاطمہ مخاطب کریں گی ۔۔
آل حسین سے محبت کرنے کی تلقین
دارالعلوم جنیدیہ میں جلسہ یاد حسینؓ ، علماء کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : دارالعلوم جنیدیہ کے زیر اہتمام 10 جولائی کو صبح 10 بجے جلسہ یاد حسین ؓ منعقد ہوا ۔ جس میں حافظ و قاری احمد کی قرات کلام پاک کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر ضمیر احمد منیر نے حضرت سیدنا امام حسینؓ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور حافظ و قاری محمد معین صدیقی صدر مدرس دارالعلوم جنیدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی تعلیم سیکھنا اور سکھانا لازم ہے تاکہ اچھے اور برے سچ اور جھوٹ کی تمیز ہوسکے ۔ مولانا ابو مجاہد سادات انور کنج نشین جنیدی القادری سجادہ نشین حضرت افسر پاشاہ کنج نشین نے اپنے خطابات میں واقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مولانا ابونعیم محمد طاہر نے جلسہ کی صدارت کی ۔ حافظ محمد امجد نے جلسہ کی نگرانی کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتباع رسولؐ اتباع خدا جس نے نبی ؐ کی اطاعت کی گویا اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ نبی ؐ کا ارشاد ہے کہ حسن ؓ و حسین ؓ کا دوست وہ میرا دوست ۔ اگر ہمیں نبیؐ کی چاہت چاہیے تو آل حسینؓ سے محبت اور اتباع کرے ۔۔
مجالس عزا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا 4 محرم کو صبح 8 بجے شریعت کدہ ، 6 بجے شام علی ولا پرانی حویلی ، 7-30 بجے شام عاشور خانہ زینب کھیت بالسٹی اور 8 بجے شام سجاد منزل نور خاں بازار میں مجالس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا سید دلدار حسین عابدی 4 محرم کو صبح 8 بجے اور شام 8 بجے قدیم عاشور خانہ زینب کھیت بالسٹی میں مجالس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا ضیا عباس 4 محرم کو 6 بجے شام نعل مبارک کلاں پتھر گٹی میں مجلس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا سید علی آقا باقری 4 محرم کو 9-30 بجے شب الاوہ بی بی میں مجلس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا سید ارشد عباس نقوی (لکھنو ) 4 محرم کو 7-30 بجے شام عنایت جنگ دیوڑھی منڈی میر عالم میں مجلس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا رضا عباس 4 محرم کو 7-45 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مجلس عزا سے بیان کریں گے ۔۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ قیصر سلطانہ اہلیہ ڈاکٹر ایس عطا الکریم ساکن جئے بھری نانک رام گوڑہ کا مختصر سی علالت کے باعث 10 جولائی 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ جامع مسجد نارسنگی میں ادا کی گئی اور تدفین کے بی ایچ پی کالونی حفیظ پیٹ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جولائی کو بعد نماز مغرب مکان ڈاکٹر ایس عطا الکریم ، نانک رام گوڑہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866189000 ۔ 8978654303 پر ربط کریں ۔۔