مذہبی خبریں

   

جلسہ فیضان غوث اعظمؓ

حیدرآباد 14 جولائی (راست) الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیراہتمام جلسہ فیضان غوث اعظمؓ 15 جولائی پیر بعد نماز مغرب اُردو گھر مغل پورہ مقرر ہے۔

نگرانی واصف احمد علوی صدر سوسائٹی کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا سید عارف محی الدین صابری خطاب کریں گے۔

مـجـالـس عـزاء
حیدرآباد 14 جولائی (راست) میر ہادی علی صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہؑ کے مکان علی گلشن نور خاں بازار 8 محرم مطابق 15 جولائی بروز پیر 11.30 بجے دن مجلس عزاء حضرت عباس ابن علیؑ منعقد ہوگی جس میں مولانا ڈاکٹر نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے۔ سواری علم مبارک حضرت عباسؑ اٹھائی جائے گی۔ انجمن العباس، انجمن گلشن حسینیہ اور جناب رئیس علی فارسی نوحوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔
٭ ٭ قدیم عاشور خانہ حسین ابن علیؑ واقع انفارمیشن کالونی، حیات نگر 16 جولائی مطابق 9 محرم دن میں 12 بجے مجلس عزاء سالانہ منعقد ہوگی جس میں مدعو مرثیہ خواں حضرات کے علاوہ جناب میر ہادی علی صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہ متولی عاشور خانہ منبر پر نوحہ پڑھیں گے۔ انجمن فدائے حسین نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گے۔ قدیم سواری علم مبارک برآمد ہوں گے۔ مومنین ماتم داروں کے لئے علی گلشن نور خاں بازار سے 11 بجے دن سواری کا انتظام رہے گا۔
٭ ٭ مولانا رضا عباس خاں 8 محرم کو 7.45 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مجلس عزاء سے بیان کریں گے۔