مذہبی خبریں

   

مرکزی انجمن ماتمی گروہان کے زیر اہتمام جلوس اربعین حسینؓ کا اختتام
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( راست ) : حسب سابق جلوس اربعین حسینؓ و شہداء کربلا 20 صفر ایک بجے دن مسجد جعفری کوٹلہ عالیجاہ سے زیر نگرانی مرکزی انجمن صدر مجتبیٰ موسوی کی راست نگرانی میں برآمد ہوا ۔ سواری علم مبارک امام زین العابدین گھوڑے پر سوار تھے ۔ انجمن پروانہ شبیر مسجد جعفری سے نوحہ خوانی کرتے ہوئے براہ اعتبار چوک ، منڈی میر عالم سے پرانی حویلی پہونچنے پر گروہ جعفری ( آغا عباس ) تنویر آغا علم مبارک کے ہمراہ ماتم کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دارالشفاء کی سمت روانہ ہوئے ۔ مخالف سمت سے گروہ اصغر بے شیر کی نوحہ خوانی میں علم مبارک حضرت جابر ابن عبداللہ انصاری دارالشفاء پہونچنے پر دونوں علم مبارک کو ملایا گیا ۔ ہزاروں عزا دار ماتم اور مومنین نے ماتم کا نذرانہ پیش کیا ۔ 25 سے زیادہ گروہان و انجمنوں نے جلوس اربعین میں خونی ماتم کا نذرانہ پیش کیا ۔ مرکزی انجمن کے صدر مجتبیٰ موسوی کے ہمراہ تمام عہدیداران مرکزی انجمن نائب صدور و سکریٹری مشتاق حسین ، معتمد نشر و اشاعت غلام پنجتن ، سید مرتضیٰ حیدر عابدی خازن ، کنٹرولر میر عابد علی رضوی ( ارشد ) ، جواد علی جوہر ، مولانا سید اسد حسین عابدی اور والینٹرس جلوس میں خدمت انجام دے رہے تھے ۔ مرکزی انجمن حکومت تلنگانہ ، عہدیداران پولیس ، مجلسی قائدین ، ذوالفقار علی ، ریاض الحسن آفندی ( گولڈی ) ، علمدار والا جاہی ، محکمہ بلدیہ ، واٹرس اور الیکٹریسٹی بورڈ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔۔

مذہبی تعلیمات کے ذریعہ مکمل دین اپنانے کانوجوانان ملت کومشورہ
اسٹڈی سرکل تعمیر ملت کی محفل سیرت النبیؐ ، ڈاکٹریوسف حامدی ، سیف الرحیم قریشی ،مولانا زعیم الدین حسامی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔ 28 ؍ ستمبر (پریس نوٹ)۔ نائب صدر تعمیر ملت ڈاکٹریوسف حامدی نے کہا کہ نوجوانوںمیں دینی شعور کی بیداری اور نبی کریمؐ اسوہ حسنہ سے واقف کروانے کیلئے اسٹڈی سرکل کی جانب سے ہرسال سیرتؐ کی محفلوں کا انعقاد عمل میں لایاجاتا ہے۔ ڈاکٹریوسف حامدی نے 25 اگست کو بعد نماز مغرب گلشن خلیل کامپلکس روبرو گارڈن ٹاورس ماں صاحب ٹینک میں 75 ویں یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے ضمن میںاسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کی دوسری محفل سیرت النبیؐ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال جشن یوم رحمتہ اللعلمینؐ و یوم صحابہ میںممتاز علمائے کرام و دانشوروں کو مدعو کرکے سیرت طیبہ ؐ و صحابہ کو اجاگر کیاجاتا ہے تاکہ مسلمان مذہبی تعلیمات سے آشنا ہوسکیں۔ انہوں نے مسلمانوں خاص کر نوجوانان ملت اسلامیہ پر زور دیا کہ وہ مذہبی تعلیمات کو حاصل کرتے ہوئے مکمل دین اپنانے کی کوشش کریں جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔نائب معتمد عمومی محمد سیف الرحیم قریشی نے کہا کہ آج دین اسلام کے ماننے والے دنیا کے ہر گوشہ میں موجود ہیں لیکن مسلمانوں میں وہ قوت و طاقت نہیں رہی جو صحابہ کرامؓ کے دور میں تھی جس کی بڑی وجہ اخلاق و کردار ہے اور کہا حضور نبی کریمؐ اعلان نبوت سے قبل صادق و امین سے معروف تھے اور طائف کے لوگ آپؐ کو مسافر و مجنون کہکر گالیاں دیتے تھے لیکن آپ ؐنے ان سب کو معاف فرما دیا۔انہوں نے بڑھیا کا واقعہ بھی سنا یا اور کہا کہ آنحضرت صلعم فاقہ کئے لیکن کبھی گلہ شکوہ نہیں کیا اور ضعیف آدمیوں کا خیال کرتے ہوئے آہستہ چلا کرتے یہاں تک کہ دیہاتی صحابیؐ سے آپ کی محبت اورعفو و درگزر بھی آپؐ کے اخلاق میں شامل ہے اور معاملات میں شفافیت بھی اخلاق کا ہی ایک جز ہے۔مولانا زعیم الدین حسامی نے کہا کہ دینی محافل میں تنہانہ آیا کریںبلکہ گھر والوں کو بھی ساتھ لائیںکیوں کہ دین سے دوری ہی بڑی بات جہالت ہے۔انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے نام پر دینی معلومات حاصل کرنے میں ناکام ہیں جس کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی ٹاپر بچوں سے عشرہ مبشرہ کے ناموں کا ذکر کیاگیا تو وہ بتانے سے قاصر تھے ۔انہوں نے کہا کہ طرونی بن مسعود نے بھی صحابہ کرام کا احترام رسول دیکھااور کہا کہ میلاد النبی کے تحت حضور کے سیرت کی محفل سجانا بھی تعظیم میں شامل ہے۔ محفل سیرت کا آغاز قاری محمد سلیمان کی قرأت اور سید مدثر احمد ملتانی کی نعت شریف سے ہوا۔

کُل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم
حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( پریس نوٹ ) مولانا سید دلدار حسین عابدی کُل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم و صدر دلدار ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ سالانہ کُل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم 26 صفرالمظفر مطابق یکم؍ ستمبر بروز یکشنبہ بوقت 10 بجے صبح چھلہ مولا علی املی بن یاقوت پورہ سے آغاز ہوگا۔ مدعو مرثیہ خواں مسرس میر ہادی علی صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہ نوحہ پیش کریں گے۔ مولانا مرزا امام علی بیگ خطاب کریں گے۔ سہرہ مبارک انجمن گلشن حسینیہ کے ہمراہ برآمد ہوگا اور بمکان علی آقا کربلائی ، حسینی کوٹھی پہنچ کر مجلس عزا کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مولانا سید حیدر زیدی بیان کریں گے۔ بعد ازاں انجمن گلشن جعفریہ ( ممبئی )، انجمن غلام عباس گروہ میران شاہ ، انجمن فیض الاسلام بنگلور، گروہ حضرت حجت ، انجمن ماتم داران حسینی دراکشاورم، انجمن حسینی علی نقی پالم، انجمن مرتضیٰ ، انجمن ماتم داران امام مظلوم، انجمن جعفریہ قدیم، گروہ جعفری، گروہ جعفری، انجمن پروانہ شبیر، گروہ کاظمی، گروہ ابوالفضل، گروہ شیدائے ابوالفضل، گروہ کاظمی ، گروہ کاظمی، گروہ شیدائے حسین، گروہ شیدائے شبیر، گروہ اصغر بے شیر، انجمن پروانہ شبیر، انجمن حیدریہ الہند، انجمن ماتم داران شاہ کربلا، انجمن علمدار حسینی، انجمن عون و محمد، انجمن حسینی، انجمن پروانہ حسنین، انجمن العباس، انجمن اصغری، انجمن شیدائے علی اصغر، انجمن پرچم عباس، نجمن شہیدان کربلا، گروہ محبان حسین، انجمن گلشن حسینیہ، انجمن دست شہداء، انجمن شیدائے کربلا، انجمن فدائے حسین، انجمن کاروان عزاء ، انجمن وفاداران غازی عباس، انجمن سقائے حرم، گروہ امام رضا، انجمن گلشن زہرا، انجمن صدائے زہرا، گروہ محبان زہرا، انجمن فدائے علی اصغر، انجمن علی اصغر، ہمراہ مرکزی مجلس امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ ، عاشور خانہ حضرت قائم پہنچے گا۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کا بیان ہوگا۔

سید مدثر احمد ملتانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( راست ) : عرس حافظ خیر المبین صدیقی ؒ خطہ صالحین نامپلی روڈ 24 صفر بعد نماز عصر تا مغرب ختم قرآن و قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
٭٭ فقیر و درویش کامل حضرت حبیب محمد بن حسین العطاس المعروف بہ حبیب میاںؒ کا عرس شریف حسب درآمد قدیم نیو بابا نگر روبرو وادی ہدی پہاڑی شریف ایرپورٹ روڈ 23 صفر 2 بجے دن غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ بعد نماز عصر بارگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ میں پیش کشی چادر گل فاتحہ خوانی منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں برآمدگی جلوس صندل مبارک از حجر حضرت ممدوح تا درگاہ حبیب میاںؒ میں بعد نماز مغرب رسم صندل مالی سجادہ نشین و جمیع معتقدین انجام دیں گے ۔ محفل چراغاں 24 صفر منعقد ہوں گے ۔

بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ہوگی ۔ محفل سماع 9 تا 1 بجے شب ہوگی ۔ محفل قل 25 صفر 11 بجے دن غسل مزار شریف تبدیلی غلاف مبارک و دعا اختتام عرس شریف ہوگا ۔۔

٭٭ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی کا عرس شریف و فاتحہ حضرت ابوالعلیم شاہ سید عبدالرحیم حسینی القادری الملتانی ( ثانی ) المعروف بہ جانی پاشاہ ؒ اور پروفیسر حضرت ابوالحسنات شاہ سید عطاء اللہ حسینی القادری الملتانی المعروف حفیظ پاشاہ ؒ 23 صفر بروز جمعرات زیر سرپرستی سجادہ نشین امام پورہ شریف مقرر ہے ۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیام گاہ سجادہ نشین بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معز گل افشانی و فاتحہ ہوگی ۔ مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کی دعا ہوگی ۔۔