مذہبی خبریں

   

سنی علماء بورڈ کی میلاد النبیؐ ایوارڈ تقریب
سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی و دیگرکا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر (راست) سابق وزیر داخلہ تلنگانہ اسٹیٹ محمد محمود علی نے اردوگھر مغلپورہ میں جلسہ تقسیم ’’میلاد النبی ﷺ ‘‘ وتحریری مقابلہ ایوارڈ جو کل ہند عظمت مصطفیﷺ کانفرنس کے بضمن کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ عظمت مصطفی ﷺ میںشریک ہوکر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ، میرے آقا ﷺ کی میلاد تمام عالم کیلئے رحمت وبرکت کا باعث ہے ، اسلام ایک سچا اور پکا مذہب ہے جس پر انسان عمل کرے تو دنیا وآخرت میںکامیابی حاصل ہوگی۔ قرآن مجید میںانسان کی زندگی کے طرزعمل کا طریقہ بتایا گیا ہے ، حضور ﷺ کے اخلاق قیامت تک آنے والی قوم کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔ دور حاضر میں اپنی اولادکو سیل فون کے غلط استعمال سے روکیں ،سیل فون جہاں پرفائدہ دیتا ہے وہیں پر نقصان بھی ہے،نوجوان نسل سیل فون کیلئے اپنی تعلیم اور اپنی مصروفیات کو ترک رہی ہے۔ اس سے گریز کریںاور اللہ کے رسول ﷺ کی سنتوں کو اپنائیں۔ مولاناحافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی نے کہا کہ غیبت ،جھوٹ سے بچیں ،نماز کو وقت پر ادا کریں ۔ ہم کو میلاد النبی ﷺ کے موقع پرخوشی مناناچاہئے لیکن بے ہودہ عمل سے اجتناب کریں ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں خدمات گذار 34 مرد وخواتین کو’’ میلاد النبی ﷺایوارڈ‘‘ کے علاوہ تحریری مقابلہ میں انعام اول دوم سوم،ترغیبی میںکامیاب دو سو پچپن (255)طلبہ وطالبات جن کا تعلق مختلف ریاستوں سے ہے انہیں بدست مہمانان خصوصی ایوارڈس وتوصیف نامے عطا کئے گئے۔ اس تقریب میںبحیثیت مہمان خصوصی مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات،مفتی یس یم سراج الدین ، حافظ محمدصابر پاشاہ قادری،جناب محمد احمد پاشاہ،ڈاکٹر محمدغفور احمد صدیقی پرویز ،مفتی عبد الواسع احمد صوفی، مولانا صلاح الدین ،جناب مولانا سید خضر پاشاہ چشتی،جناب سید اکبر حسین سابقہ چیرمین اقلیتی مالیتی کارپوریشن، مفتی عبد الرحیم ،مفتی عمران، ڈاکٹر صادق علی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظہ رمیصاء افشین کی قرأت ،مفتیہ محمدی زرین رومانہ صباء کی نعت شریف سے ہوا۔ ڈاکٹرمیجر سید صدیق حسن، ڈاکٹر عرشیہ فردوس ، ڈاکٹر عبد العلی حیدری یمنی ، ڈاکٹر خواجہ معیز الدین ، ڈاکٹر محمد عبدالمتین ،حافظ شیخ ندیم، محمد عبد الرحیم ، مرتضیٰ خاں، حافظ محمد افتخار الدین قادری ، محمد امین الدین انصاری چشتی ، حافظ محمد قطب الرحمن افتخاری، محمد عبد الغفور ، مفتیہ امرین صدیقہ ، مفتیہ رضیہ شمس الدین، حافظہ ثنا ء احمد باوزیر،مفتیہ اسریٰ بیگم ، شہناز حمید لکھانی،عبد المجیب ،خواجہ خلیل احمد ، محمد اظہر احمد، محمد عبداللہ، مولانا حافظ حامد بن محمد قریشی، محمد عبد العلیم ، مولانا سید عبد الرحمن قادری شرفی،مولانا محب الحسن قادری،قاریہ خدیۃ الکبریٰ نظامی، حافظہ معراج فاطمہ، محمدشرف الدین عرف قیصر، ڈاکٹرروحی فرحین،جناب جہانگیر پاشاہ ،مفتیہ سیدہ مصباح فاطمہ، مفتیہ افرح فاطمہ،نوری مبین کو مہمان خصوصی کے ذریعہ میلاد النبیؐ ایوارڈز عطا کئے گئے ۔

مسجد عامرہ میں آج سے سیرت النبیؐ پروگرام
حیدرآباد۔/10 ستمبر، ( راست ) مسجد عامرہ عابڈس میں پانچ روزہ سیرت النبیؐ پروگرام 11 ستمبر تا 15 ستمبر بعد نماز عشاء منعقد ہوگا۔ 11 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء مفتی ابوبکر جابر قاسمی کا خطاب ہوگا۔

آج سالانہ جشن میلادالنبی ؐو محفل نعت
حیدرآباد ۔ 10 ستمبر ۔ ( راست ) بزم انوار نعت کے زیراہتمام07 ربیع الاول 11 ستمبر بعد نماز عشاء زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت سالانہ جشن میلادالنبیؐ و محفل نعت کا بمقام محمد احمد شاہ قادری (احمد بھائی چھالیہ والے ) کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ انعقاد عمل میں آئیگا۔ آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوگا جس میں نعت خواں حضرات و ثناء خوانِ رسول بارگاہ نبویؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدینۃ المنورہ سے تشریف لائے عالم دین حضرت مولانا حبیب عادل بن محمد الجفری ، جناب حبیب عمر بن عبداللہ العطاس (حبیب فاروق ) بانی و صدر بزم ثنائے حبیب ، سید اللہ بخش قادری شرکت کریں گے۔

پچیسواں سالانہ جلسہ میلادالنبیؐ
کی تاریخ میں تبدیلی
حیدرآباد ۔ 10 ستمبر ۔ ( راست ) اراکین قصیدہ بردہ شریف جماعت نور محمدیؐ کی اطلاع کے بموجب پچیسواں (سلور جوبلی ) سالانہ جلسہ میلادالنبی ﷺ 12 ربیع الاول کی بجائے شہر کے حالات کے پیش نظر 10 ربیع الاول 14 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ٹھیک 9:00 بجے شب بمقام میلاد روڈ روبرو جامع مسجد بارکس زیرسرپرستی الحاج صالح بن عمر باعوم و زیرنگرانی حامد بن عبداﷲ بن عیفان بلصقع منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کا آغاز شیخ المقرئین حافظ و قاری الحاج علی بن عبدالرحمن بصراوی امام و خطیب جامع مسجد بارکس کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ سید خواجہ پاشاہ ، شیخ محمد بن حسن العمودی ، عامر بن علی بصراوی ، سید طہٰ قادری ، ابوبکر بن عبدالرحیم بن عیفان بلصقع کے علاوہ دف پر جماعت نورمحمدی ﷺ کے اراکین بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ مولانا سید علی حسینی قادری (علی پاشاہ ) کے علاوہ العلامہ ڈاکٹر سید شاہ محمود صفی اﷲ حسینی (وقار پاشاہ) کا خصوصی خطاب ہوگا۔

زیارت آثار مبارک ﷺ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : حافظ محمد عظمت اللہ نعیم قادری ملتانی مدد گار مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ کی اطلاع کے بموجب مولانا حافظ محمد عبید اللہ فہیم قادری ملتانی صابری کے زیر اہتمام زیارت آثار مبارک ﷺ 15 ستمبر 11 ربیع الاول بروز اتوار بمقام ایم او وِلا ، بندل گوڑہ ، عثمان باغ نزد جوپیٹر مشن ہائی اسکول میں بعد نماز فجر قصیدہ بردہ شریف ، 7-30 بجے غسل و زیارت آثار مبارک ؐبدست مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ و شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔۔
14 واں سالانہ جلسہ میلاد النبی ؐ
حیدرآباد 10 ستمبر ۔ ( راست ) فیضان میلاد مصطفی کمیٹی یاقوت پورہ کے زیر اہتمام 14 واں سالانہ جلسہ میلاد النبی ﷺ11 ستمبر 7 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ صدارت صدر مسجد نقل میاں جناب محمد سراج الدین صدیقی کرینگے جبکہ نگرانی حکیم ایم اے ساجد فیضان میلاد مصطفی کمیٹی کرینگے ۔ بیرونی مہمان عالم دین مولانا محمد تجمل حسین نورانی ( جھارکھنڈ ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا سید محمد شاہ ‘ مولانا بلال قادری بھی خطاب کرینگے ۔ نعت شریف کا نذرانہ جناب سید مصطفی علی سید ‘ جناب محمد ارشد اور قاری محمد علی پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے ۔
وداعی ماتمی جلوس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید حسن موسوی بشیر کارگزار صدر گروہ جعفری رجسٹرڈ کے بموجب 7 ربیع الاول 8 بجے شب علی ولا ، حویلی قدیم سے بعد مجلس عزا سواری علم مبارک حضرت امام حسن عسکری و ماتمی جلوس برآمد ہو کر عطائے امام حسن عسکری کوچہ اعجاز منزل دارالشفاء پہونچے گا ۔ جہاں مجلس عزا منعقد ہوگی ۔ ذاکر اہلبیت سید اکبر حسین رضوی اور مرکزی مجلس سے جانشین آفتاب دکن سید حیدر زیدی بیان کریں گے ۔۔

بزم علم و ادب شعبہ خواتین کے
زیراہتمام جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر جوہر جہاں نائب صدر بزم کے بموجب بزم کا ماہانہ جلسہ 14 ستمبر ایمپائر اسٹیٹ فلیٹ نمبر 105 ، ملک پیٹ میں 2 بجے پروفیسر اشرف رفیع کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قاریہ جہاں آراء کی قرات سورہ الم نشرح مع ترجمہ و تفسیر سے ہوگا ۔ درس حدیث میں مظہر جہاں سرکار ؐ کی فضیلت پر احادیث سنائیں گی ۔ ممتاز جہاں عشرت حمد باری تعالیٰ اور ثریا خیر الدین نعت شریف سنائیں گی ۔ پروفیسر صبیحہ خاتون ، ڈاکٹر جوہر جہاں ، سیدہ عابدہ کریم صدر بزم خطاب کریں گے ۔ تمام طالبات اور خواتین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔