مذہبی خبریں

   

کل ہند جمعیتہ المشائخ کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : بضمن جشن میلاد مصطفی ؐ کل ہند جمعیتہ المشائخ کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ 28 ستمبر ہفتہ 8-30 بجے شب اردو مسکن خلوت میں مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ قادری صدر جمعیتہ کریں گے ۔ مہمان اعزازی مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری اور مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ محمد فصیح الدین حسینی قادری شرفی ، جناب جلال عارف ہوں گے ۔ تعارفی کلمات مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری کے ہوں گے ۔ شہر و اطراف کے مدعو شعراء کرام طرحی نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ ناظم مشاعرہ مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

نعتیہ مقابلہ بضمن یاد فاضلؒ و یاد عاقلؒ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی نگرانی میں یاد فاضلؒ و یاد عاقلؒ کے ضمن میں 26 ستمبر 9 بجے نعتیہ مقابلہ برائے طلباء ( عمر 11 تا 21 سال ) مقرر ہے ۔ قاری عبدالقیوم شاکر قرات کلام پاک اور نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔

بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مصطفی صدیقی ، حافظ نصیر الدین حسامی پیش کریں گے ۔۔

سالانہ فاتحہ
محل حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : محل مبارک محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کے سالانہ فاتحہ بروز جمعرات 22 ربیع المنور کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ مولانا افضل مرزا محبوبی چشتی کے زیر نگرانی بعد نماز ظہر تلاوت کلام اللہ ، ختم خواجگان ، محفل درود شریف ، بعد مغرب محفل قصیدہ بردہ شریف ، جشن ولادت سرکار دو عالم ؐ کی شان میں نذرانہ عقیدت حمد و ثنا صلواۃ و سلام کی تقریب پیش کرنے کے بعد نماز عشاء پھر سماع کی محفل منعقد ہوگی اور تمام شب میلاد شریف کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔
عرس شریف
حضرت سید شاہ اکبر محمد محمد الحسینی قبلہؒ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : بہ تقاریب عرس شریف قطب دوراں حضرت سید شاہ اکبر محمد محمد الحسینی قبلہؒ پیر مرشد قطب الاقطاب حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ 26 دسمبر جمعرات 9-30 بجے شب آستانہ عالیہ غازی بنڈہ مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی اور محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 27 دسمبر جمعہ 8-30 بجے صبح ختم قرآن مجید اور فاتحہ قل کی محفل ہوگی ۔ تمام مراسم صندل مالی مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی قبلہ سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔
جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر ریڈہلز میں جلسہ میلاد النبیؐ 27 ستمبر بروز جمعہ قبل نماز 11 تا 2 بجے دن منعقد ہوگا ۔ صدارت الحاج محمد رحیم اللہ خاں نیازی صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کریں گے ۔ مہمانان خصوصی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا عبدالجلیل طارق ، مولانا سید شوکت حسین ، مولانا رفعت علی خطیب نقشبندی ، مولانا سید نیر حسین ، مولانا حافظ محمد مراد ، حافظ محمد شبیر ہوں گے ۔ جب کہ کنوینر ونگرانی الحاج محمد حسین نقشبندی زبیر کریں گے ۔۔