سالانہ محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : سالانہ فاتحہ حضرت ابوالبرکات سید خلیل اللہ شاہ نقشبندیؒ 11 نومبر کو قیام گاہ محمد غوث نقشبندی واقع بیرون غازی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ بعد عشاء محفل نعت پاک ہوگی ۔۔
محفل درس قرآن
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : قرآن و سیرت سوسائٹی مغل پورہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد عبدالمجید صدیقی سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ خواتین کے لیے پردے کا انتظام رہے گا ۔۔
ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت شیخ محمد پاشاہ قادری چشتی الافتخاری ؒ نبیرہ حضرت شیخ محمد مستان علی شاہ قادری چشتی الافتخاری ؒ کی ماہانہ فاتحہ 3 جمادی الاول کو بعد نماز عشاء محفل ذکر و محفل سماع مقرر ہے ۔ بمکان مراٹھا بھون فنکشن ہال عقب عدنان کالونی روڈ پاشاہ قادری اسٹریٹ جل پلی محفل کی نگرانی شیخ محمد عدالغنی شاہ ثانی قادری کریں گے ۔۔
آن لائن درود شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید سمیع اللہ نے آن لائن محافل درود شریف کا آغاز کیا ہے ۔ اس میں شرکت کے لیے 9441295334 ۔ 9182934667 پر ربط کریں ۔۔
تبدیلی غلاف مبارک
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہؒ کی مجلس ماہانہ تبدیلی غلاف مبارک 3 جمادی الاول کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء تبدیلی غلاف مبارک کی رسم انجام دی جائیگی۔بعد تبدیلی غلاف مبارک ختم قرآن ، قصیدہ بردہ شریف و سلام بحضور خیرالانام ؐ گذرانا جائے گا ۔ مجلس کا اختتام پیرزادہ سید فرید الدین سہروردی کی دعا پر ہوگا ۔