مذہبی خبریں

   

سالانہ فاتحہ خواجہ غریب نواز ؒ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : سالانہ فاتحہ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ ماہانہ فاتحہ محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ 2 رجب کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگی ۔ چار بجے شام تلاوت کلام پاک ، ختم خواجگان بعد مغرب چراغ چشتیاں روشن ہوں گے بعد عشاء سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔ بعد سماع سلام بحضور آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور پیش کیا جائے گا ۔۔

جشن حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جشن حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری ؒ یکم تا 6 رجب نبی خانہ حضرت خیر المبین ؒ پتھر گٹی روڈ منڈی روزانہ صبح 11 تا 12 بجے دن مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ کے مواعظ ہوں گے ۔ 5 رجب کو بعد نماز مغرب تبرکات خواجہ غریب نواز ؒ پر صندل مبارک گذرائیں گے ۔ 6 رجب کو 11 بجے دن ختم قرآن ہوگا اور وعظ ہوگا ۔۔
طرحی حمدیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : بزم ہمایوں کے زیر اہتمام طرحی حمدیہ مشاعرہ بطرح ’ ہیں تعریفیں سبھی اس کے لیے وہ خالق کل ہے ‘ ( قافیہ توکل ، تجمل ، گل ) 4 جنوری بعد نماز عشاء عقب پٹیل پلے گراونڈ ، روپ لال بازار ، شاہ علی بنڈہ منعقد شدنی ہے ۔ مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری شرفی کی نگرانی ہوگی ۔ شعرائے کرام اپنے طرحی کلام سے نوازیں گے ۔۔