عرس حضرت جہانگیر پیراں ؒ کا آج سے آغاز
حیدرآباد ۔ 15 جنوری ۔ ( راست ) جناب محمد نصیر خادم درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ نے اطلاع دی ہے کہ روح دکن حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ واقع انمول نروا منڈل کٹور تعلقہ شادنگر کی سہ روزہ عرس تقاریب کا 16 جنوری بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، محفل سماع صندل مالی سے آغاز ہوگا ۔ بعد عشاء نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ 17 جنوری کو بعد مغرب جشن چراغاں و جلسہ فیضانِ اولیاء بعد جلسہ محفل سماع ، 18 جنوری کوبعد نماز فجر ختم قرآن ، فاتحہ خوانی تقسیم تبرکات ہوں گے ۔ عرس کے ضمن میں درگاہ شریف کو خصوصی روشنیوں سے منور کیاگیاہے۔ مزید معلومات فون نمبر 8501914084 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
عرس شریف
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) دو روزہ عرس شریف حضرت مولانا صوفی شگاہ محمد صابر علی چشتی ابوالعلائیؒ بمقام درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ اردو شریف عقب پتھرگٹی حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے۔ 16 رجب ، 17 جنوری جمعہ بعد نماز فجر غسل شریف بعد نماز مغرب صندل مالی و محفل نعت ، 17 رجب 18 جنوری ہفتہ بعد نماز مغرب محفل سماع و قل شریف بعد چادرگل پیش کئے جائیں گے ۔ حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین مراسم کی ادائیگی کا شرف حاصل کریں گے ۔
ماہانہ محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد 15 جنوری (راست) ماہانہ محفل نعت پاکؐ 18 رجب مطابق 19 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء روشن منزل علی نگر بیرون علی آباد مقرر ہے۔ داعی محفل جناب محمد عباس نقشبندی نے نعت خواں و اہل ذوق اصحاب سے شرکت کی اپیل کی ۔
آج ہفتہ واری محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے شعبہ نشر اشاعت کے مطابق حضرت ابوجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مجددی قادری کی قائم کردہ ہفتہ واری قدیم محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ مجددیہ بروز جمعرات 16 جنوری کو بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکر گنج حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ مجلس قصیدہ بردہ ختم دلائل الخیرات ، ذکر و مراقبہ اور شجرہ خوانی کی نگرانی مولانا ابوذکاء سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی مجددی قادری ( خلیفہ و جانشین سلسلہ عالیہ نقشبندیہ ) کریں گے ۔
قرات و اذان کی عملی تربیت
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) مدرسہ نورانیہ اسلامک ماڈل اسکول پہاڑی شریف مامڈی پلی روڈ میں روزآنہ بعد نماز فجر سے 7 بجے تک اور شام 4.30 بجے سے 6 بجے تک مولانا حافظ و قاری محمد نصیرالدین نظامی فاضل جامعہ نظامیہ قرات و اذان کی عملی تربیت دیں گے ۔ اسکول کالج مدارس کے طلباء و خواہشمند حضرات استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9394899568 پر ربط کریں ۔
قرات کی عملی تربیت
حیدڑآباد /15 جنوری ( راست ) جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں روزآنہ صبح 7 تا 8 بجے قرات کی عملی تربیت دی جارہی ہے ۔ قاری دکن حافظ و قاری محمد عبدالعلی صدیقی امام مکہ مسجد تربیت دیں گے ۔ مزید معلومات فون نمبر 9885950126 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
آج ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد /15 جنوری ( پریس نوٹ ) محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کی اطلاع کے بموجب ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ 16 جنوری بروز جمعرات بوقت بعد نماز عشاء بمقام آستانہ عالیہ قادریہ شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیرنگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا سجادہ نشین و متولی منعقد ہوگی۔ پروگرام کے مطابق بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعاء و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔
ماہانہ فاتحہ و محفل سماع
حیدرآباد 15 جنوری (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت ابوالحسن محمد معزالدین شاہ مجددی قادری نقشبندی چشتیؒ 16 رجب آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ معشوقیہ مسجد فخرالاسلام میر شکاری گلی یاقوت پورہ بڑا بازار میں مقرر ہے۔ 9.30 بجے شب محفل نعت پاکؐ، 10 بجے شب محفل سماع ہوگی۔ صوفی محمد علی الدین شاہ مجددی قادری معشوقی نقشبندی چشتی نگرانی کریں گے۔