مذہبی خبریں

   

جامعہ نظامیہ ملک میں علوم اسلامیہ کا ناشر و ترجمان
زکواۃ و عطیات کے ذریعہ امداد کرنے مولانا پروفیسر محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی اپیل
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا پروفیسر محمد سیف اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد عامۃ المسلمین کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے ۔ یہ ادارہ گذشتہ 154سال سے ملت اسلامیہ کی مسلسل دینی رہبری میں مسلسل مصروف ہے اور علوم اسلامیہ کی اشاعت و ترویج کا فریضہ انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نظامیہ اپنے طلبہ کو تعلیمی و تدریسی ضروریات کے علاوہ تمام بنیادی خدمات قیام‘طعام‘ میڈیکل اور ادویات وغیرہ مفت فراہم کرتا ہے۔جامعہ نظامیہ اور کلیۃ البنات کے علاوہ جامعہ کے دیگر تعلیمی پراجکٹس کے اخرجات ‘تعمیری سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں پر سالانہ کروڑہا روپیوں کا صرفہ ہے۔ جامعہ کے حساب کی آڈٹ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے ذریعہ کروائی جاتی ہے۔ جامعہ نظامیہ کو عنایت کردہ رقومات کو محکمہ انکم ٹیکس سے 80-G کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ جامعہ نظامیہ عامۃ المسلمین کا ادارہ ہے ۔ جامعہ نظامیہ توکل اور اخلاص کی بنیاد پر علوم اسلامیہ کی اشاعت و ترویج کا فریضہ انجام دے رہا ہے ۔ ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ رمضان کے اس مبارک موقع پر زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ جامعہ کے تعلیمی‘ ترقیاتی اور دیگر پراجکٹس کامیابی کے ساتھ تکمیل پا سکیں ۔ صدر مرکز جامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد پر فون نمبرات 24416847, ‘ 24576772 پر مطلع فرمائیں تو کارکن کو روانہ کیا جائیگا۔ جامعہ نظامیہ پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک رقومات جمع کی جاسکتی ہیں۔بنک کے ذریعہ رقومات جمع کروانے والے اصحاب خیر چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ’’Jamia Nizamia‘‘ تحریر فرما کر کراس کردیں۔SBI Baradari Branch A/c No. 10194046903, IFS Code : SBIN0003256پر بھی آن لائن رقومات جمع کئے جاسکتے ہیں ۔ (1) صدر مرکز جامعہ نظامیہ حسینی علم کے علاوہ (2) کمرشیل کامپلکس ، روبرو اسٹیٹ بینک آف انڈیا ‘ گن فاونڈری ، عابڈس 9030477514 (3) مولوی نجیب احمد صدیقی صاحب امام مسجد خواجہ گلشن ، مہدی پٹنم 9989382261 (4) مولوی قاضی سید اعجاز اللہ قادری صاحب دفتر گورنمنٹ صدر قاضی ، اے زیڈ وِلا چھابرا انکلیو کالونی ، سات گنبد روڈ ، نزد مسجد محمود قادری ، ٹولی چوکی ، حیدرآباد 9963913786 (5) مولانا سید شاہ نور الاصفیاء صوفی صاحب ، خانقاہ روضۃ الاصفیاء سکندرآباد 9849854364 پر عطیات و زکوٰۃ کی رقم جمع کی جاسکتی ہے ۔

مجلس عزا
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : مجلس عزا 6 مارچ 8-30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ جس میں مسرس زاہد علی ، مختار علی ، مہدی علی ، تراب علی مرثیہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔۔

سہ شبی شبینہ
حیدرآباد : 5 مارچ ( راست ) جامع مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں 24 ، 25 اور 26 رمضان کو نماز تراویح میں مولانا حافظ و قاری محمد نوید نعمانی قادری شرفی روزانہ 10پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے ، نماز عشاء 8:30بجے ہوگی ۔

یکشبی شبینہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مسجد قطب شاہی پرانا پل دروازہ روبرو پٹرول پمپ قریب درگاہ شریف حضرت موسیٰ قادریؒ زیر نگرانی رفیق احمد نقشبندی منتظم مسجد 5 رمضان یکشبی شبینہ مقرر ہے ۔ مولانا مفتی پیر غلام احمد قریشی 20 رکعت نماز تراویح میں مکمل قرآن تلاوت کریں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔

سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے:حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد 5مارچ ( راست ) ۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے برائے شرعی نشست میں کہا کہ رمضان المبارک میں سحری کھانے کی فضیلت اور اس کے فیوض و برکات کا بکثرت تذکرہ ہمیں احادیث مبارکہ میں ملتا ہے۔ کیونکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالالتزام روزے کا آغاز سحری کھانے سے فرماتے اور دوسروں کو بھی سحری کھانے کی تاکید فرماتے۔ ’’سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔‘‘حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’رمضان ایسا مہینہ ہے جس میں رزق بڑھا دیا جاتا ہے اور جو اس میں کسی روزہ دار کو افطار کروائے اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانیؒ بروز جمعرات 5 رمضان بعد نماز تراویح تا ایک بجے شب آستانہ عرفانی دبیر پورہ میں ختم خواجگان ، محفل نعت و محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 2 بجے شب سحر کا انتظام رہے گا ۔ مولانا الحاج میر محمد مصطفی علی شاہ عرفانی نگرانی کریں گے ۔۔