قرآن مجید کی تلاوت میںبرکت،حکمت وموعظت کا بہترین سرمایہ
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن ، مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی،مولانا احمد نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد 14/ مارچ (راست) علامہ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ (امریکہ)امیر بورڈ نے کل ہند سنی علماء بورڈ کا سالانہ مرکزی جلسہ یوم القرآن منعقدہ تاریخی مکہ مسجد میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت میںبرکت ہے ،اور اس سے تقدیر بدلتی ہے ،قرآن مجید عظیم الشان معجزہ ہے نزول قرآن مجید کا آغاز غار حرا سے ہوا ، قرآن مجید میںانبیاء علیہم السلام کا تذکرہ ہے ، حکمت وموعظت کا بہترین سرمایہ ہے، قرآ ن مجید علم وعبادت کا مجموعہ ہے، قرآن مجید ذکر بھی ہے اور فکر بھی ، مسلمانوں کا ایمان ہے قیامت تک کوئی آیت ،کوئی حروف اور کوئی حرکت تبدیل نہیں ہوسکتی یہ قرآن مجید کا اعجاز ہے، قرآن مجید فیضان الٰہی کا ایک لامتناہی سرچشمہ ہے ، قرآن مجید شفاء ہے اور اس کا پڑھنا ،دیکھنا ، سننا سب عبادت ہے ۔ جلسہ کاآغاز حافظ وقاری شیخ جعفر کی قرأت، حافظ محمد مصعب پاشاہ دانش کی نعت شریف سے ہوا۔نظامت کے فرائض مفتی عبد الواسع احمد صوفی نے انجام دئیے ۔ خیرمقدمی کلمات مولانا شاہ صلاح الدین قادری صدر ریاستی سنی علماء بورڈ نے ادا کئے۔ مولانا احمد نقشبندی جنیدی نے کہا کہ قرآن مجید سارااخلاق مصطفیﷺ سے بھرا ہوا ہے۔ قرآن مجید کی اکثر آیات میںشان مصطفی ﷺنظر آتی ہے۔ دیگر انبیاء علیہم السلام کی امتوں پر نافرمانی کرنے سے اللہ نے عذابات کو نازل کیا لیکن امت محمدی ﷺ پر اللہ نے اس لئے عذاب نازل نہیں کیا کہ محمد ﷺ اس امت کے بیچ ہیں۔ مولانا احمد نقشبندی نے عامۃ المسلمین سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ قتل وغارت گیری فحش اور گناہوںو دیگر برائیوں سے اجتناب کریں۔ ہر مسجد سے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی کام شروع کریں ۔ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نے کہا کہ قرآن مجید عظمت والی کتاب ہے اور کسی بندوں کا کلام نہیں بلکہ خالق کائنات کا کلام ہے ، قرآن مجید فصاحت ،عروض وبلاغت ،تربیت کے اعتبار سے بہت ہی عمدہ کلام ہے ۔مفتی محمد مستان علی قادری نے کہا کہ حضور ﷺ نے فرمایا ہر شئی کیلئے زکوٰۃ ہے اور جسم کی زکوٰۃ روزہ ہے ۔ رمضان کا پہلا دھا رحمت ،دوسرادھا مغفرت ،تیسرا دھا دوزخ سے نجات ہے۔ مولانا قطب الرحمن افتخاری ، مفتی شیخ عابد علی،مفتی محمد غوث عادل، مولانا ساجدکامرانی، مولانا حافظ عبید رضا،حافظ عبد القیدم ،مفتی عبد الرحیم ،قاضی محمدنور الدین ،مرزا نثار علی بیگ ،مولانا قیصر بابا، مولانا عبد الغفار، قاضی عظمت اللہ جعفری، حافظ محمد غوث قادری،محمد مرتضیٰ پاشاہ ،محمد کلیم اللہ حسینی وغیرہ شرکت کئے۔دعاوسلام پر جلسہ کا اختتام عمل میںلایاگیا۔
لنگر حوض میں آج مصری قراء کی محفل قرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : مسجد غوثیہ ڈیفنس کالونی لنگر حوض میں بعد نماز تراویح 10 بجے ٹھیک سالانہ جلسہ قرات منایا جارہا ہے ۔ جلسہ کی صدارت مولانا پیر سید شبیر نقشبندی محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم کریں گے ۔ جب کہ جلسہ کی نگرانی مولانا محمد مصطفی شریف نقشبندی کریں گے ۔ مصر ، ایران کے مہمان قراء کرام اپنے مخصوص لہن میں قرات کلام سنائیں گے ۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ، قاری ڈاکٹر محمد مزمل ، ڈاکٹر سید مرتضی نقشبندی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔
یکشبی شبینہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت غوث الاعظم اکیڈیمی کی جانب سے 14 رمضان کو لقمان کلینک روبرو فضا ہوٹل بہادر پورہ میں یکشبی شبینہ مقرر ہے ۔ مولانا پیر غلام احمد قریشی 20 رکعت نماز تراویح میں مکمل قرآن مجید تلاوت کریں گے اور ساتھ ہی ہر دو رکعت کے بعد کچھ حصہ دلائل الخیرات ورد کرتے ہوئے مکمل دلائل الخیرات ورد کریں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ سحر کا انتظام رہے گا ۔۔