عرس شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : عرس شریف حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانیؒ و حضرت ادا پیر الحاج خواجہ عبدالعزیز شاہ عرفانی ؒ متصل مسجد حضرت سید صاحب قبلہؒ بیرون دبیر پورہ میں 5 شوال بروز جمعہ بعد نماز مغرب جلوس صندل قبل مغرب مجلس ختم خواجگان بعد صندل مالی چادر گل فاتحہ خوانی مقرر ہے ۔ مراسم عرس حضرت میر مصطفی علی شاہ عرفانی انجام دیں گے ۔ آستانہ عرفانی گلشن متصل مسجد پیر پاشاہ دبیر پورہ میں 10 بجے شب محفل چشت سماع مقرر ہے ۔ آخر میں سلام و دعا ہوگی ۔۔
چھٹی شریف
حیدرآباد۔/2اپریل، ( راست ) محفل چھٹی شریف حضور خواجہ غریب نواز ؒ خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں 5 اپریل کو مقرر ہے۔ بعد نماز عصر ختم خواجگان ، محفل سماع، بعد نماز مغرب چراغ چشتیاں روشن کی جائے گی اور بعدہ سلام خیرالانام ؐ پیش کیا جائے گا۔ نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے۔
عرس سلطان الواعظین
مجموعہ مضامین ’ افکار زرین ‘ کی رسم اجرا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : سلطان الواعظین حضرت سید مرتضیٰ بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ ؒ کا عرس مبارک 6 اپریل اتوار ’ مقام بزرگاں ‘ نور خاں بازار میں منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہؒ میں تلاوت قرآن مجید بعد نماز مغرب ضربات رفاعی فقراء کے ساتھ روانگی جلوس صندل مسجد تا درگاہ شریف واقع خانقاہ قبول مصطفوی پہونچے گا ۔ مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری زرین کلاہ سجادہ نشین صندل مالی انجام دیں گے ۔ مسجد مذکور الصدر میں نعت خواں نعت و منقبت سنائیں گے ۔ بعد نماز عشاء خانقاہ قبول مصطفوی میں بدست مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ سجادہ نشین کی تصنیف موسوم بہ ’ افکار زرین ‘ کی رسم اجراء انجام پائے گی ۔ علماء و سجادگان مہمانان خصوصی شرکت کریں گے اور مجلس سماع ہوگی ۔ من بعد تا فجر درگاہ شریف میں میلاد خوانی ہوگی ۔ بعد نماز فجر سجادہ کی دعا پر عرس کا اختتام ہوگا ۔ 7 اپریل پیر 9 بجے شب زیر اہتمام بزم حبیب زرین کلاہ خانقاہ قبول مصطفوی میں زیر نگرانی جانشین حضرت سلطان الواعظین ؒ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد ہوگا ۔ شعراء کرام کلام سنانے کی سعادت حاصل کرینگے ۔۔
فاتحہ حضرت خواجہ عثمان ہارونی چشتی ؒ
حیدرآباد۔/2اپریل، ( راست ) فاتحہ حضرت خواجہ ہارونی چشتی ؒ پیر و مرشد خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت حضور خواجہ غریب نواز ؒ اجمیری زیر اہتمام کُل ہند مرکزی مجلس چشتیہ 4 اپریل کو درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ اردو شریف عقب پتھر گٹی مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب چراغ چشتیہ واقعات‘ حالات‘ تعلیمات و ذکر حضور خواجہ عثمان ہارونی ؒ بیان کئے جائیں گے۔ محفل سماع 11 ساعت شب مقرر ہے۔ نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے۔