مذہبی خبریں

   

محفل نعت شہ کونین ؐ و عید ملاپ
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( راست ) جناب سید احسان علی عابدی کی اطلاع کے بموجب ادارہ مرکز روحانی کے زیر اہتمام زیر نگرانی مولانا سید دلدار حسین عابدی13 اپریل بروز اتوار بوقت4 بجے شام عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ میںمحفل نعت شہ کونینؐ و عید ملاپ تقریب مقرر ہے۔ مصرعہ طرح ’’ دلوں پر مومنین نعت نبی تحریر کرتے ہیں ‘‘ قاری نصیر الدین نقشبندی عباس علی سلیم ( نعت )، مدعو شعرائے کرام مسرس ممتاز دانش، سید دلدار حسین عابدی، لئیق علی لئیق، روشن علی روشن، میر تراب علی تراب، اکبر علی مومن، نجیب بیابانی، علی جواد شہپر، میر رضا علی رضا، ظہور ظہیرآبادی، باسط علی رئیس، عباس رضوی سعید، شرف الدین ارشد، نور الدین امیر، رضا علی رضا، میر عباس علی سلیم، معز صدیقی، سید مصطفی علی سید، سید سہیل عظیم، رضا علی صفدر، احسان علی عابدی، ذوالفقار علی عابدی، تجمل حسین تجمل، نجیب بیابانی اور میر مقبول علی مقبول کلام سنائیں گے ۔

آج محفل نعت و حلقۂ ذکر
حیدرآباد ۔ 9 اپریل ۔( راست ) الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی المعروف بہ قربی شاہ محوی نوری کی اطلاع کے بموجب مولانا مفتی عبداللہ بن احمد القرموشی المعروف بہ محوی شاہ نوری چشتی قادری رحمتہ اﷲ علیہ کی قائم کردہ محفل نعت و حلقۂ ذکر کا 10 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء شمس منزل ایرہ کنٹہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ محفل کا آغاز حمدباری تعالیٰ و نعت شہہ کونین ﷺ سے ہوگا ۔ الحاج احمد بن عبداللہ القرموشی المعروف بہ عرفی شاہ محوی نوری خلیفہ ٔ سلسلہ محویہ نوریہ خطاب کریں گے ۔ مابعد حلقۂ ذکر و صلوٰۃ و سلام پر محفل کااختتام عمل میں آئیگا۔
کُل ہند جشن شاہِ خراساں کی تیاریاں
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( راست ) بہ سلسلہ ولادت باسعادت حضرت شاہِ خراساں امام موسی رضا کُل ہند جشن شاہِ خراساں کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر انتظامیہ کمیٹی کُل ہند جشن شاہِ خراساں جناب میر شمشیر حسین نے بتایا کہ زیر اہتمام دلدار ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد روز نامہ دلدار ہند زیر صدارت مولانا سید دلدار حسین عابدی ماہِ ذیقعدہ میں منعقد ہوگا۔ اس طرحی جشن میں میزبان شعراء کے علاوہ بیرونی مہمان شعراء بھی شامل رہیں گے۔ بیرونی مہمان شعرائے کرام اور میزبان شعرائے کرام شرکت کریں گے۔ اس کُل ہند جشن شاہِ خراساں میں مولانا سید دلدار حسین عابدی کے علاوہ مدعو ذاکرین خطاب کریں گے۔ صدر استقبالیہ کمیٹی جناب میر شمشیر حسین ، نائب صدور تاجدار حسین، سید حیدر علی عابدی، ذوالفقار علی عابدی، سکریٹریز سید احسان حسین عابدی، سید قائم علی عابدی، سید صادق حسین عابدی، اراکین حسن بیگ، امانت حسین ( بابو ) ، رضا عباس نگرم، ہاشم حسین رضوی، سید مشتاق حیدر عابدی اور سید محمد سلمان عابدی ہوں گے۔

عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء ؒ
حیدرآباد۔/9اپریل، ( راست )عرس شریف حضرت شاہ محمد پیر پاشاہ ملتانی القادری ؒ 10 اپریل بروز جمعرات بارگاہ و خانقاہ ملتانیہ قادریہ عالیہ شمس آباد ( قریب ریلوے گیٹ ) مقرر ہے۔ بعد نماز عصر تلاوت کلام مجید بعدہ صندل مالی بدست سجادہ نشین گُل افشانی و صلوٰۃ و سلام، بعد نماز مغرب محفل نعت شاہ کونین ؐ و جلسہ فیضان اولیاء سے علماء و مشائخ مخاطب کریں گے۔

ولادت شاہ محمد معز الدین ملتانی القادری اور نگرانی جناب محمد مظہر غوری قادری کریں گے۔