مذہبی خبریں

   

تین روزہ حج تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : جامع مسجد اشرفی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں 18 تا 20 اپریل بعد نماز عشاء ( 8-30 بجے ) حج تربیتی کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی سکریٹری لبیک سوسائٹی کلاسیس لیں گے اور تفصیل سے عمرہ ، حج زیارت مدینہؐ کس طرح کریں بتایا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے مجلس انتظامی جناب مرزا باسط علی بیگ سے 9440852509 پر ربط کریں ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد /16 اپریل ( راست ) حضرت معین الدین لالے علی شاہ بیابانیؒ کا صندل مبارک 18 شوال بروز جمعرات درگاہ قریب مسجد علی شاہین نگر وینکٹاپور روڈ قریب وی آئی پی اسکول پر مقرر ہے ۔ صندل مالی حضرت محمد ایوب علی خان بیابانی سجادہ جانشین و پیرزادہ متولی انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی محفل سماع مقرر ہے۔ بوقت رات 10 تا 4 بجے جناب واحد نیاز کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
امہات المومنینؐ کانفرنس کا پہلا اجلاس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام تین روزہ امہات المومنینؐ کانفرنس کا 17 اپریل جمعرات پہلا اجلاس مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ معزز مہمان مقرر بہ عنوان ’ ام المومنین سیدہ خدیجتہ الکبری ؓ ‘ پر مولانا سید احمد غوری نقشبندی کا خطاب ہوگا۔ داعی کانفرنس جناب سید شاہ احمد علی تاجی ہ