عرس شریف
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( راست ) : عرس شریف اعظم المشائخ حضرت علامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری صوفی اعظم پیر ؒ ایوان صوفی اعظم ، صوفی اعظم کالونی شاہین نگر زیر نگرانی قاضی سید شاہ احمد علی صوفی پیر پاشاہ قادری مقرر ہے ۔ جمعہ 2 مئی کو 4 بجے دن بارگاہ حضرت بابا شرف الدین سہروردیؒ سے جلوس صندل برآمد ہوگا ۔ مسجد واقع متصل کمان سلطان العارفین میں نماز عصر ادا کی جائے گی اور بعد نماز عصر بارگاہ ایوان صوفی اعظم شاہین نگر پہنچے گا ۔ قبل از نماز مغرب صندل مالی سجادہ نشین بارگاہ ایوان صوفی اعظم انجام دیں گے ۔ بعد نماز مغرب جلسہ فیضان اولیاء و سیرت اعظم المشائخ میں قرات نعت کے بعد حضرت سجادہ کے علاوہ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری اور حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولانا سید شاہ مظفر علی صوفی اویس قادری ، مولانا سید شاہ محامد علی صوفی ، مولانا سید شاہ اکبر علی صوفی محمد پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ مسعود علی صوفی ، مولانا سید شاہ سلطان علی صوفی ، مولانا سید شاہ مبشر علی صوفی ، مولانا سید شاہ امتیاز علی صوفی کے علاوہ دیگر مشائخ و علماء کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری متولی و سجادہ نشین آستانہ ٹیکمال مہمان خصوصی ہوں گے ۔ 9-30 بجے شب طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ ہفتہ 3 مئی بعد نماز ظہر قرآن خوانی و جلسہ حسن قرات قرآن کریم میں مولانا حافظ علی بصراوی خطیب جامع مسجد بارکس مہمان خصوصی ہوں گے ۔ بعد نماز مغرب ختم قادریہ و چشتیہ حلقہ ذکر و شجرہ خوانی اور محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔
تجوید القرآن تعلیم بالغان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( راست ) : مدرسہ تجوید القرآن تعلیم بالغان کے لیے سالانہ تعطیلات کے بعد درس تجوید کی کلاسیس کا آغاز یکم مئی جمعرات سے عمل میں آرہا ہے ۔ نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ اور قرآن مجید وغیرہ کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔ اوقات مدرسہ صبح 7 تا 9 بجے تک اور رات 9 بجے تا 10-30 بجے لطیف ریڈنسی ، فلیٹ نمبر 402 ، ریڈہلز رہے گا ۔ خواہشمند حضرات اسکول و کالجس کے طلبہ کے لیے بہترین موقع ہے ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346039946 پر ربط کریں ۔۔
الاوہ سرطوق میں آج مجلس عزاء
حیدرآباد /30 اپریل ( پریس نوٹ ) جناب احسان علی عابدی کی اطلاع کے بموجب مجلس عزاء بروز جمعرات یکم مئی بوقت 8.30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء مقرر ہے ۔ جس میں مسرس زاہد علی ، مختار علی ، مہدی علی ، تراب علی ، مرثیہ خوانی کریں گے ، مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔