فضول باتیں کرنے میں بے شمار نقصانات
جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ میں مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کا خطاب
حیدرآباد2 ۔ جولائی(راست) مفتی محمد مستان علی قادری نے جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضول باتوں سے بچیں کیونکہ یہ تضیع اوقات ہے جو زیادہ بولتا ہے اکثر اسکے منہ سے جھوٹ بھی نکل جاتا ہے فضول باتیں کرنے میں بے شمار نقصانات ہے اور خاموش آدمی بہت ساری آفتوں سے امن میں رہتا ہے فضول بات وہ ہے جس سے دنیا اورآخرت کا کوئی فائدہ نہ ہو، اس میں وہ باتیں بھی داخل ہیں جو دنیا وآخرت کے نقصان کا باعث ہیں اور وہ بھی داخل ہیں جس میں نہ نقصان ہو نہ نفع ہو، جن چیزوں میں نقصان ہے اور مواخذہ (پوچھ ،کچھ) اور عذاب ہے ، ان سے بچنا تو ہر انسان کی عقل کا بھی تقاضہ ہے۔ مسلمانوںکو چاہئے کہ وہ اپنے اوقات کو ذکر اللہ اوردنیا وآخرت میں فائدہ دینے والے اشیاء پر توجہ دیں فضول باتوں سے اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو بچائیں ۔جو لوگ فضول باتوں کے عادی ہوتے ہیںدوسرے لوگ ان سے بیزار ہوتے ہیں اور اپنی دوستی سے علیحدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
حضرت امام حسین ؓ کے عمل سے صبر و رضا، استقامت حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ماہ محرم الحرام کے موقع پر کہا ہے کہ غم حسین ؓ امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اسے کسی ایک مسلک کیلئے مختص کرنا درست نہیں ہے۔ حضرت امام حسین امن سلامتی اور محبت کے رجل عظیم ہیں جبکہ یزید بدی، دہشت گردی، ظلم اور استحصال کا نمائندہ تھا۔ حضرت امام حسین ؓ نے ظلم سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عظیم درس دیا، کربلا کے میدان سے حسینیت اور یزیدیت کے مثبت اورمنفی دو نظریات کا اجراء ہوا اور قیامت تک یزیدی فکر کے نمائندے شکست سے دو چار ہوتے رہیں گے۔ حضرت امام حسین ؓ نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے قیامت تک کی انسانیت کو پیغام دیا کہ اصولوں پر قربان ہوجانے والا ابد تک زندہ رہتا ہے اور وقت کا آمر بظاہر جیت کر بھی ہار جاتا اور قیامت تک لعنت اس کا مقدر بنادی جاتی ہے۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ یزیدنے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو امام حسین ؓ کو گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے اپنے خاندان کی قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے عمل سے صبر و رضا، استقامت اور قربانی کے عظیم رویوں نے جنم لیا اور آج ساری انسانیت ان مثبت رویوں سے فیضیاب ہورہی ہے۔
جلسہ شہادت سیدنا امام حسین ؓ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہندمرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ و شہدائے کربلاؓ 3 جولائی بعد نماز عشاء مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب مرزا شاہ نواز بیگ اور جناب محمد علی قیصر قادری خطاب کریں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی کی قرات ہوگی ۔ مسرس سید سیادت علی مظفر قادری ، سالم چشتی ، سید معین قادری ، شیخ کریم قادری ، شیخ رحیم قادری اور سید مجاہد قادری ہدیہ نعت اور ہدیہ منقبت پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ یاد حسین ؓ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں 3 جولائی کو بعد مغرب منعقد ہے ۔ آغاز قاری سید عثمان غنی کی قرات سے ہوگا ۔ نعت و منقبت میر صمد علی خاں ، میر مصطفی علی خاں سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 3 جولائی کو 10 بجے شب جلسہ سیرت خلفاء راشدین و شہادت امام حسینؓ مقرر ہے ۔ نگرانی و خطاب مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ مولانا قاضی معز الدین قادری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ یاد حسین ؓ درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی حسنی الحسینی نقشبندی قادری باغ قادر الدولہ رین بازار میں 3 جولائی کو بعد عشاء مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ نور الحسین نقشبندی قادری ہاشم پاشاہ کریں گے ۔۔
٭٭ سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ 3 جولائی بعد نماز عشاء جامع مسجد نور الجبال بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں مقرر ہے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری ، مولانا ریحانتہ الجیلانیہ ابوحمد موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج ، مفتی محمد غوث عادل ، مفتی محمد عمران مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ اوقاف کمیٹی ایچ دی ایچ دی نظام کی جانب سے جامع مسجد افضل گنج میں بعد نماز عصر تا مغرب 7 ، 8 ، 9 ، 10 ، 11 محرم کو محافل سیرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوں گے ۔ مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا غلام خواجہ سلمان سہروردی ، مولانا سید فیض احمد قادری نظامی کے علاوہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ کنوینر جلسہ شاہ محمد فیض اللہ عبدالباری کے بموجب کل ہند جمعیتہ المشائخ کے زیر اہتمام 8 محرم بعد نماز مغرب تا عشاء جامع مسجد کلثوم پورہ ، کاروان روڈ میں جلسہ عظمت حضرت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے ۔ صدارت جناب سید احمد پاشاہ قادری اور نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ قادری کریں گے ۔ مقررین کرام میں مولانا حافظ سید شاہ اکبر علی صوفی ، مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری ، مولانا قاضی سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری و دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔ اور سلام و دعا پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ کل ہند جمعیتہ المشائخ کے زیر اہتمام و حضرت سید شاہ احمد نوراللہ قادری کی زیر نگرانی 4 جولائی جامع مسجد کلثوم پورہ بعد نماز مغرب ، کاروان میں اور 5 جولائی بعد نماز ظہر مسجد حسینی نلگنڈہ چوراہا ، ملک پیٹ اور بعد نماز عشاء مسجد محمدی ٹی وی ٹاور موسیٰ رام باغ میں مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری ، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری ، مولانا بلال زبیر صوفی قادری ، مولانا سید شاہ اکبر علی صوفی محمد باشاہ اور دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ باب العلوم ایجوکیشن انڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ سید الشہداء حضرت سیدنا امام حسین ؓ و مناقب اہلبیت اطہار 3 جولائی جمعرات بعد نماز ظہر احاطہ مدرسہ باب العلوم فاطمہ نگر وٹے پلی مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ اور صدارت مولانا خواجہ بہاء الدین نقشبندی اور نگرانی مولانا حافظ میر لطافت سابق شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ علی کریں گے ۔ اس جلسہ سے مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا قاضی محمد عبدالرزاق چشتی قادری ، مولانا ابوذکا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری ، مولانا سید ولی اللہ شریف ادریس ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا شیخ منہاج محی الدین شرفی قادری اور مولانا قاری سید عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی مخاطب کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد ولایت قادری انجام دیں گے ۔۔