مذہبی خبریں

   

جھیلہ شریف و اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( راست ) : رسم جھیلہ شریف حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی عرس شریف حضرت سید شاہ حیدر الدین محمد الحسینیؒ سجادہ نشین ہشتم آستانہ عالیہ بیرون فتح دروازہ مصری گنج 10 جولائی جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مراسم صندل مالی کے بعد محفل سماع زیر نگرانی حضرت قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت خواجہ مخدوم حسین حمیدی چشتی ناگوریؒ بانی گنبد شریف حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نبیرہ حضرت سلطان التارکین صوفی حمید الدین چشتی ناگوری ؒ خلیفہ دوم حضور خواجہ غریب نواز چشتی اجمیریؒ کا عرس شریف خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پاشو میاں مصری گنج 10 جولائی بروز جمعرات حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء قرات کلام پاک ، نعت ، وعظ و محفل سماع مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا خواجہ زبیر صوفی چشتی ابوالعلائی اور صدارت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔

محفل منقبت حضرت امام زین العابدینؓ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم وصال شہزادہ رسول حضرت سیدنا امام زین العابدینؓ سالانہ محفل منقبت 14 جولائی بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگی ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ قرات کلام پاک نعت و منقبت کے بعد نگران محفل کا خطاب ہوگا ۔
بعد ازاں شعرا و نعت خواں حضرات مناقب پیش کریں گے ۔۔

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( راست ) : بضمن عرس شریف حضرت سید حسنی حسینی قادری حسینیؒ 12 جولائی بعد نماز مغرب نور منشن ملک پیٹ زیر سرپرستی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ قادری و زیر نگرانی مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری جلسہ حسن قرات مقرر ہے ۔ جس میں حیدرآباد کے قراء حضرات تلاوت کلام پاک کے ذریعہ فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ (غیر طرحی ) مقرر ہے ۔ جس میں مولانا سید شاہ رفیع الدین حسینی قادری شرفی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مدعو شعراء اپنا نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ معتمد مشاعرہ مولانا قاضی فاروق عارفی ہوں گے ۔۔
جلسہ ’ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ کلام اقبال کی روشنی میں ‘
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( راست ) : اقبال اکیڈیمی حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ بعنوان ’ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ کلام اقبال کی روشنی میں ‘ 12 جولائی شام 7-30 بجے لکچر ہال اقبال اکیڈیمی ، گلشن خلیل ، تالاب ماں صاحبہ منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب محمد ضیا الدین نیر صدر اقبال اکیڈیمی و کل ہند مجلس تعمیر ملت کریں گے ۔ ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سید شاہ من اللہ علوی ، جناب محمد عمر احمد شفیق ، جناب سید رؤف ریحان مخاطب کریں گے ۔۔

درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔۔
کے علاوہ روزانہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔