عرس شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کا عرس شریف 27 تا 30 جولائی درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگا ۔ 27 جولائی کو تلاوت قرآن پاک قصیدہ بردہ شریف ، غسل شریف کے مراسم 28 جولائی کو جلوس صندل مبارک کے مراسم صندل مالی و محفل سماع 29 جولائی کو چراغاں چشتیاں ، فیضان اولیاء و محفل سماع 30 جولائی کو حتم قرآن پاک اور قل شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔۔
درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔