میلاد قرات کلام پاک مقابلے
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : مرکزی جلسہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام میلاد قرات کلام پاک انعامی مقابلے 3 اگست اتوار صبح 10 بجے جامع مسجد افضل گنج میں طلباء کے لیے اسی دن 2 بجے طالبات کے لیے شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ میں منعقد کئے جائیں گے ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441245307 ۔ 8096817209 پر ربط کریں ۔۔
ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ میر اسد علی شاہ عرفانیؒ کے موقع پر بروز جمعرات 5 صفر آستانہ عرفانی دبیر پورہ میں ختم خواجگان و محفل نعت 9-30 بجے شب و بعد 10 بجے شب محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔
فقہی کانفرنس، مسلم خواتین سے شرکت کی اپیل
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی (راست) مفتیہ حافظ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم نے کہا کہ پچیس سالہ جشن تاسیس دارالقضاء جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا اجلاس اول برائے علماء و مفتیان کرام 9 اگست ، 9 بجے صبح ، شاہ جہاں فنکشن ہال تالاب کٹہ میں مقرر ہے ، اس اجلاس میں 25 پچیس جدید مسائل شرعیہ و فقہیہ میں حصہ لیں گے ۔