مذہبی خبریں

   

حضرت سید شاہ افضل بیابانی ؒ قاضی پیٹ کے عرس شریف کا آغاز
انتظامات مکمل،قاضی پیٹ میں اپنی رہائش گاہ پر حضرت خسرو پاشاہ کی پریس کانفرنس

ورنگل۔20 ا گسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ افضلیہ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین تلنگانہ نے کہاکہ 21 ، 22 اور 23 اگسٹ کو منعقد ہونے والے حضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی ؒ کے سہ روزہ عرس شریف کاآج سے آغاز ہوگا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔حضرت خسرو پاشاہ نے آج اپنی رہائش گاہ واقع قاضی پیٹ میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے عرس شریف سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ 21 اگسٹ کو رات 11بجے سجادہ نشین خسرو پاشاہ کی نگرانی و سرپرستی میں بڑے گھر سے صندل برآمد کیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر بارگاہوں کے سجادہ نشین ،مریدین ،معتقدین اور دیگر لوگ موجود رہیں گے۔صوفی فقراء رفاعی ضربات کا مظاہرہ کریںگے۔بعد پیشکشی صند ل محفل سماع منعقد ہوگی۔اسی طرح 22ا گسٹ عرس ہوگا اس پروگرام کے موقع پر بعد نماز مغرب ’اتحاد کانفرنس ( صوفی ازم کا پیغام) منعقد ہوگا جس کا مقصد معزز رہنمائوں ،مذہبی شخصیات اور ماہرین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ تعاون ،باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جاسکے اور تنوع میں اتحاد کو اجاگر کیا جاسکے۔یہ کانفرنس فکری رہنمائوں اور ماہرین کیلئے ایک ایسا فورم ہے جہاں وہ اپنے علم کو بانٹ سکیں ۔خیالات کا تبادلہ کریں اور ہم آہنگ اور سیکولر قوم کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ صوفی تعلیمات ہمیں محبت اور سمجھ بوجھ کے پل بنانے کی تلقین کرتی ہیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ ہر انسان اپنے پس منظر اور عقائد سے بالا تر ہوکر قابل فخر اور محترم ہے۔اس اتحاد کانفرنس کا مقصد اتحاد کے راستے پر چلتے ہوئے ہاتھوں کو جوڑ کر اور دلوں کو ملاکر ہم آہنگی کا ماحول پیدا کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ بعدازاں جلسہ عظمت اولیاء اللہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔مولاناحضرت احمد نقشبندی مخاطب کریں گے۔اسی طرح 23ا گسٹ کو قرآن خوانی ،ذکر اور رفاعی فقراء رفاعی ضربات کا مظاہرہ کریں گے۔حضرت خسرو پاشاہ نے کہاکہ مقامی رکن اسمبلی ، میونسپل کمشنر اور متعلقہ عہدیداروں نے براہ راست علاقہ کا دورہ کیااور تمام انتظامات کی ہدایت دی۔درگاہ شریف کے سارے علاقے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی سے عرس شریف کیلئے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ عرس تقاریب کی بہتر انجام دہی کے لئے مقامی رکنا سمبلی نائنی راجند رریڈی درگاہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ملک کے مختلف ریاستوں سے حمدیہ ،نعتیہ ،منقبتی کلام سنانے والے قوالوں کیآمد ہوچکی ہے۔مہاراسٹرا ،پونے اور حیدرآباد سے زائرین کی کثیر تعداد ابھی سے یہاں مقیم کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عرس شریف میں ملک کے مختلف ریاستوں کے درگاہوں کے سجادہ نشین ،مشائخ ،ماہرین ،پنڈت ،مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ سیاسی قائدین اور ضلعی عہدیداراورہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق کارپوریٹر محمد ابوبکر ایڈوکیٹ ،سینئر کانگریس قائد محمد قاسم خان بیابانی موجود تھے۔

جشنِ میلادالنبیؐ (نور کی برسات ) کی تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔ 20 اگسٹ ۔ (راست) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام 12 روزہ نور کی برسات کانفرنس بسلسلہ جشن میلادالنبیؐ کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خان صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کی سرپرستی میں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 25 اگسٹ پیر تا 5 ستمبر جمعہ روزانہ بعد نماز مغرب تا عشاء کانفرنس مقرر ہے جس میں قرأت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد سیرت طیبہؐ کے مختلف موضوعات پر علمائے اہلسنت کے خطابات ہوں گے ، پہلا اجلاس پیر25 اگسٹ کو ہوگا ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری صاحب کے خطبۂ استقبالیہ کے بعدمولانا مفتی محمد حنیف قادری کا خطاب ہوگا ۔ منگل 26 اگسٹ کو مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد محمود صفی اللہ وقار پاشاہ ، چہارشنبہ 27 اگسٹ کو مولانا سید احمد غوری نقشبندی ، جمعرات 28 اگسٹ کو مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمدالحسینی کاشف پاشاہ ، جمعہ 29 اگسٹ کو مولانا سید شاہ ملتانی قادری ، ہفتہ 30 اگسٹ کو مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری ، اتوار 31 اگسٹ کو مولانا شیخ زاہد رضوی القادری ، پیر یکم ستمبر کو مولانا سید بہاؤ الدین زبیر ، منگل 2 ستمبر کو مولانا ڈاکٹر سید شاہ رضوان پاشاہ قادری لااُبالی کے خطابات ہوں گے ۔چہارشنبہ 3 ستمبر کو محفل مناقب اُمہات المؤمنین و اہلبیت پاک ، جمعرات 4 ستمبر کو محفل مناقب خلفائے راشدین ، صحابہ و صحابیات و اولیائے عظام ، جمعہ 5 ستمبر کو مدرسہ دینیہ احمدیہ بحرالعلوم کے طلبہ و طالبات کا دینی تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔شعراء و نعت خواں حضرات نعت و مناقب پیش کریں گے ۔ خواتین و طالبات کے لئے پردہ کا نظم رہیگا ۔سید انوار علی سلمان تاجی نے عاشقان رسولؐ سے شرکت و سماعت کی گذارش کی ہے ۔

محفل سماع
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (راست) مجلس انتیس ویں شریف قطب ربانی غوث صمدانی میراں محی الدین حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؓ و فاتحہ مولانا سید شاہ جعفر صادق حسینی القادری ، زیر نگرانی مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری 24 اگست بروز اتوار خانقاہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہ درگاہ مدینہ گلشن حیدر نگر جل پلی میں مقرر ہے ۔ ٹھیک 4 بجے شام ختم قرآن مجید اور حلقہ ذکر ہوگا۔ بعد نماز عصر محفل سماع منعقد ہوگی۔

عرس شریف
حضرت امام علی شاہ قادری ؒ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (راست) عرس شریف حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ بالاپور 26 تا 28 صفر منایا جارہا ہے ۔ عرس صدر تولیت کمیٹی سید شاہ زین العابدین حسینی قادری رضوان پاشاہ اوردیگر اراکین کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ 26 صفر جمعرات صندل مبارک بعد نماز عصر برآمد ہوگا ۔ بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف ، نعت رسول مقبول ، بعد ازاں صندل مالی و چادرگل برمزار حضرت ممدوح و سلام بحضور خیرالانام گذرانا جائیگا ۔ محفل سماع ہوگی ۔ جمعہ 27 صفر بعد مغرب چراغاں و تناول تبرک ہوگا ۔ محفل سماع ہوگی ۔ 28 صفر ہفتہ کو بعد مغرب سلام بحضور خیرالانام کے بعد عرس تقاریب کااختتام ہوگا ۔ جمیع ارکان نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔