مذہبی خبریں

   

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ بروز جمعرات 28 اگست کو بعد نماز عشاء روبرو مسجد علی ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت و خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی اور جناب محمد قیصر علی قادری مخاطب کریں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی کی قرات ہوگی ۔ مسرس سید سیادت علی مظفر قادری ، سالم چشتی ، سید محمود نیازی ، سید عبدالوہاب قادری اور سید محی الدین قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔۔
٭٭ مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام 12 روزہ کانفرنس 28 اگست جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار مقرر ہے ۔ حافظ محمد عبدالباسط کی قرات کلام پاک کے بعد میر کاشف علی کی نعت ہوگی ۔ داعی کانفرنس سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کے خطبہ استقبالیہ کے بعد مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی قادری کاشف پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ عیدی بازار بند ناکہ میں 28 اگست کو بعد مغرب منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد عبدالقدیر خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ جشن میلاد النبیؐ 28 اگست بعد نماز مغرب جامع مسجد سکندرآباد میں منایا جارہا ہے ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ محفل عظمت مصطفی کانفرنس درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی نقشبندی قادری رین بازار میں 28 اگست کو بعد عشاء منعقد ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ نور الحسنین نقشبندی کریں گے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی خطاب کریں گے ۔۔

کل ہند مسابقہ حفظ قرآن کریم
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : ایس آر زیڈ انٹرپرائزس کے زیر اہتمام کل ہند مسابقہ حفظ قرآن کریم ’ ماہر القرآن ایوارڈ 2025 ‘ سیزن 2 میں شرکت کے لیے مساہم کا مکمل حافظ قرآن ہونا ، 30 سال سے کم عمر ہونا اور تجوید ضروری ہے ۔ مقابلہ 4 راونڈ پر مشتمل ہوگا ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر ہے ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 9000004181 پر ربط کریں ۔۔