جلسہ میلاد النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : صاحبزادہ میر وقار الدین علی خاں صدیقی ناظم مدرسہ دینیات جامع مسجد عائشہ عبدالرحمن السقاف ، فاروق نگر ، عقب فلک نما پیالیس کے بموجب 21 ستمبر اتوار بعد نماز ظہر جلسہ میلاد النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ مدرسہ ہذا میں منعقد ہوگا ۔ مولانا فصیح الدین نظامی ، قاضی سراج مدنی ، محمد عبدالرب انصاری المعروف اردو انصاری ، محمد الیاس احمد ، قاضی سراج الدین رضوی ، ڈاکٹر ناظم علی ، محسن خاں ، ظہور الدین ، ڈاکٹر عتیق اقبال ، ڈاکٹر سید محمد قادری ، صاحبزادہ میر ظہیر الدین ، شیخ اسماعیل خطاب کریں گے ۔ حافظ محمد نصیر الدین کی قرات سے جلسہ کا آغاز ہوگا اور وہ مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کریں گے ۔۔
جمعہ کے بیان میں ختم نبوت کے عنوان پر خطاب کی اپیل
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان و عہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی،مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،مولانا محمد عبد القوی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ، مولانا محمد امجد علی قاسمی، مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ختم نبوت رسول اللہ ﷺ کی سب سے اہم اور بنیادی صفت ہے، ہر سچا مسلمان آں حضرت ﷺ کی اس امتیازی شان کو دل و جان سے تسلیم کر تے ہوئے آپ ﷺ کے آخری نبی ہو نے کا عقیدہ رکھتا ہے اور یہ اسلام کے اہم ترین اور بنیادی عقائد میں سے ہے ، ماہ ربیع الاول میں جہاں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر گفتگوکی جاتی ہے، وہیں سیرت طیبہ کے اس اہم ترین اور خاص پہلو ’’ ختم نبوت ‘‘ پر بھی روشنی ڈالنا ضروری ہے، کیوں کہ اس کا تعلق آں حضرت ﷺکی خاص شان کے علاوہ امت مسلمہ کے عقیدہ و ایمان کی حفاظت سے ہے، اس لئے ہر سال ربیع الاول کے مہینہ میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں ، تلنگانہ اور آندھرا کے مختلف اضلاع شہروں ، منڈلوں اور دیہاتوں میں ختم نبوت کو موضوع بنا کر ’’ سیرت خاتم النبیین‘‘کے عنوان سے جلسے رکھے جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں یہ بھی طئے پایا کہ ربیع الاول کے آخری جمعہ کو گریٹر حیدرآباد اور دونوں ریاستوں کے تمام اضلاع و شہروںکی مساجد میں جمعہ کے دن اردو بیان میں ختم نبوت کے عنوان پرخطاب کیا جائے، اس لئے تمام ائمہ و خطیب حضرات سے اپیل ہے کہ 19/ستمبر بروز جمعہ اپنی مساجد میں اس عنوان پر خطاب کریں، تاکہ مسلمان عقیدہ ٔ ختم نبوت کی عظمت و اہمیت سے واقف ہو کر فتنہ ٔ قادیانیت کی گمراہی سے محفوظ رہیں۔
محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج میں محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے شب ہوگی ۔ محفل کے بعد خصوصی دعا ہوگی ۔۔
جلسہ میلاد النبی ؐ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد۔ 17 ستمبر (راست) 21 ستمبر بروز اتوار، بعد نماز ظہر، جلسہ میلاد النبی ؐ و نعتیہ مشاعرہ مدرسہ ہذا میں منعقد ہوگا۔ مولانا فصیح الدین نظامی، قاضی سراج مدنی سہروردی، محمد عبدالرب انصاری المعروف اردو انصاری، محمد الیاس احمد، قاضی سراج الدین رضوی، ڈاکٹر ناظم علی، محسن خان، ظہور الدین، ڈاکٹر عتیق اقبال، ظہور الدین، ڈاکٹر سید محمد قادری، صاحبزادہ میر ظہیر الدین، شیخ اسماعیل صدر کمیٹی خطاب کرینگے۔ حافظ محمد نصیر الدین کی قرأت سے آغاز ہوگا اور مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کرینگے۔ طلبہ تعلیمی مظاہرہ کریں گے۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ میں تشکیل انور رزاقی، قاری محمد نصیر الدین، سہیل عظیم، جہانگیر قیاس، فاروق بن بدر، گووند اکشے، اکمل علی سلمان، محمد فیاض احمد، محمد رضوان بیابانی اور محمد رضوان کلام پیش کریں گے
محفل جشن عیدمیلادالنبی ؐ ، نعت شہہ کونینؐ و سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔17 ستمبر ۔ (راست) شیخ عبدالرحمن کے بموجب زیر حمایت الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی ، زیرسرپرستی حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و زیرنگرانی حبیب احمد بن عبداللہ رفیع المرغنی 25 ربیع الاول جمعرات بعد نماز عشاء شیخ فیروز کی رہائش گاہ قریب مدرسہ سبیل السلام صلالہ چوتھی سالانہ فاتحہ جشن میلادالنبیؐ ومحفل نعت شہ کونین ﷺ منعقد ہوگی ۔ صرف مدعو نعت خواں حضرات نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جماعت قصیدہ بردہ شریف نور محمدی بارکس دف پر نعت شریف و مناقب پیش کریں گی۔ آغاز حافظ و قاری احمد بن علی بصراوی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ، کمسن طلبہ و مدعو ثناء خوان رسول ثناء خوانی کریں گے۔ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس خطاب کرینگے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید عبدالرحمن حسنؔ قادری،حبیب عیدروس بن سالم الحبشی ، حبیب علوی بن حسین جنیدی ، حبیب محمد بن عیدروس العطاس صدر ادارہ تعاون برائے بنی ہاشم ، جلیل بن احمد القرموشی ، محسن بن عبداللہ قرموشی ، محمد احمد شاہ قادری و حبیب حسن بن سالم العطاس ہونگے ۔ حبیب مصطفی بن حسن العیدروس کی دعا اور سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئیگا۔
جامع مسجد افضل گنج میں جمعہ کو زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر (راست) مولانا سید شاہ انعام الحق قادری کے بموجب جامع مسجد افضل گنج میں 19 ستمبر بعد نماز جمعہ زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
سالانہ محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : سالانہ محفل نعت شہہ کونینؐ 25 ربیع الاول جمعرات بعد نماز عشاء ایوان قادریہ سنتوش نگر مقرر ہے ۔ جس کی سرپرستی سید شاہ سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور حضرت سید امام علی شاہ قادری ؒ اور نگرانی سردار سلیم کریں گے ۔۔
ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادریؒ 18 ستمبر بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا سجادہ نشین و متولی منعقد ہوگی ۔۔
آج زیارت آثار مبارکؐ و
نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی نگرانی میں یاد فاضلؒ و یاد عاقل کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اسی ضمن میں 18 ستمبر بعد نماز عصر ختم قرآن مسجد انبیاء ، حسامیہ چمن مادنا پیٹ میں مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب زیارت آثار مبارکؐ برائے خواتین و بعد نماز عشاء ( برائے مرد حضرات ) بمقام حسامیہ منزل پنجہ شاہ مقرر ہے ۔ 9 بجے شب سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ معتمد ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، نائب معتمد مشاعرہ الحاج اکبر خاں اکبر اور داعیان مشاعرہ مولانا محمد محی الدین احمد حسامی ، ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی ہوں گے ۔۔
ہفتہ واری محفل ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری کی قائم کردہ ہفتہ واری قدیم محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ مجددیہ بروز جمعرات 18 ستمبر بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ ، شکر گنج میں مقرر ہے ۔ مجلس قصیدہ بردہ ، ختم دلائل الخیرات ، ذکر و مراقبہ اور شجرہ خوانی کی نگرانی مولانا ابوذکا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری کریں گے ۔۔