مذہبی خبریں

   

خلوت گراؤنڈ پر آج محفل نعت و مدحت مصطفی ﷺ کانفرنس
مہمانان خصوصی علامہ سید شاہ محمود اشرف اشرفی الجیلانی، مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی کے خطابات
حیدرآباد۔ 24 ستمبر (راست) ورلڈ قرآنک مشن کے زیر اہتمام کل ہند محفل نعت و مدحت مصطفیٰﷺ کانفرنس 25ستمبر کو بعد نمازِ عشاء خلوت گراؤنڈ ، نزد چارمینار ، عمل میں آئے گا ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، صدارت مولانا سید شاہ کاظم محی الدین قادری شرفی اور قیادت مولانا سید شاہ احمد پاشاہ قادری کریں گے۔ بیرونی مہمان مقرر مولانا سید شاہ محمود اشرف اشرفی الجیلانی کے علاوہ مقامی مہمان مقرر مولانا سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی خطابات ہوں گے۔ نیز ان کے علاوہ مہمان ثناء خوانِ رسول اویس رضا جناب محمد اعظم رضا تحسینی و معروف ثناء خوان مداح ِرسولؐ جناب محمد جاوید قادری ہدیہ نعت و منقبت پیش کرینگے۔ نگرانی مولانا شاہ محمد اخلاق شرفی القادری کریں گے۔ محفل و کانفرنس کی سیادت مولانا سید شاہ فضل اللہ الموسوسی القادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی ،حضرت سید شاہ زین الدین جنیدی قادری ، مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی ، مولانا سید شاہ جلال حسینی ، مولانا سید شاہ غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ شطاری ، مولانا سید شاہ ابراہیم قادری زرین کلاہ فاروق پاشاہ ،مولانا غلام محمد غوث پاشاہ نقشبندی مجددی ،مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، زیر عنایت : مولانا سید شاہ محمد ملتانی قادری ،مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مفتی محمد مستان علی قادری ،عبدالجلیل قادری ،مولانا محمد محی الدین قادری محمودی ۔مقامی ثناء خوان ِرسول جناب مجتبیٰ محامد اخلاقی ، مداحانِ رسول ؐ سعما نشید گروپ اور حمادی برادرس دَف پر کلام پیش کریں گے۔

سیرت مصطفیؐ کے عنوان سے امتحانی مقابلہ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) ۔ سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے 21 ستمبر اتوار کو امتحانی مقابلہ کالج آف لینگویجس میں محترمہ سعیدہ بیگم، پرنسپل کالج آف لینگویجس، کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کا اہتمام حاشر اکیڈمی انڈیا کے زیرِ نگرانی عمل میں آیا۔ اکیڈمی کے صدر مولانا حافظ محمد ابوبکر صدیق نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نئی نسل میں دینی شعور بیدار کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ یہ پروگرام حاشر اکیڈمی انڈیا اور کالج آف لینگویجس کے درمیان تعاون کی بہترین مثال تھا، جس نے طلبہ و طالبات کے لیے ایک تعلیمی ماحول فراہم کیا۔ امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والوں میں ڈاکٹر تبسم آرا ، محترمہ آسیہ ، محترمہ پروین ، محترمہ سلیم النساء ، محترمہ ملیحہ ایمن بیگ، محترمہ امّ اسما قریشی، سید اسحاق احمد ، شیخ منیر، شیخ ابو سفیان اور دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ جناب سید جاوید نعیم اور دیگر بھی موجود تھے۔