محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 22 اکتوبر ۔ (راست) حبیب حسین بن عمر العطاس کی اطلاع کے بموجب بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام حضرت حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاسؒ کی قائم کردہ ماہانہ محفل نعت شہ کونین و منقبت زیرنگرانی حبیب علی بن حسن رفیع 24 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء ’’آستانۂ العطاسیہ ‘‘حبیب فاروق العطاسؒ کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ نزد حبیب گارڈن فنکشن ہال منعقد ہوگی جس میں شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس محفل میں حبیب فاروق العطاسؒ کے فرزند حبیب جعفر بن عمر العطاس ( راشدؔ) کو جانشینی عطا کرتے ہوئے تمام اُمور کی ذمہ داری مشائخ و علمائے کرام کے روبرو دی جائے گی ۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی بن حسن العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے علماء کرام ، مشائخین عظام ، ذی اثر اصحاب کے علاوہ پیرزادہ میر کرامت علی شاہ قادری الطاہری، سید شاہ احمد علی تاجیؔ شرفی ، حبیب علوی بن حسین جنیدی ، قاضی حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی ، مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس، میر باسط علی قادری، جناب حبیب محمد بن عیدروس العطاس ،مرزا کریم بیگ قادری شاذلی ، محمد احمد شاہ قادری ، شیخ عبدالقادر باحمید الانصار و محمد حسن قادری ملتانی شرکت کریں گے ۔
عرس شریف حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی قبلہؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سہ روزہ تقاریب عرس شریف نبیرہ کلاں حضرت خواجہ محبوب اللہ قطب دکن حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی قبلہؒ خلف اکبر و جانشین حضرت سید شاہ محمد باقر حسینی فقیر پاشاہ قبلہؒ ، زیر نگرانی مولانا الحاج سید شاہ حیدر علی حسینی حضرت حیدر پاشاہ سجادہ نشین آغاز ہوگیا ۔ 23 ، 24 اکٹوبر جمعرات ، جمعہ بمقام درگاہ شریف بارگاہ باقر نگر عیدگاہ تالاب میر عالم ( بستی نبی کریم کالونی ) پر حسب نظام العمل 30 ربیع الثانی مطابق 23 اکٹوبر بروز جمعرات بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف ٹھیک 8 تا 10 بجے شب محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ بعد مجلس جلوس چادر شریف از خانقاہ قادریہ تا مزار اقدس حضرت ممدوحؒ پیشکشی غلاف مبارک گل افشانی و فاتحہ خوانی و تناول طعام تبرک محفل قل یکم جمادی الاول مطابق 24 اکٹوبر بروز جمعہ صبح 11 تا 12 بجے دن ختم قرآن مجید 12 تا 2 بجے دن محفل سماع منعقد ہوگی ۔ مراسم عرس شریف حضرت مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی حضرت حیدر پاشاہ قبلہ سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔