خصوصی شرعی عدالت ، کئی شرعی مسائل کی رہنمائی
حیدرآباد 19نومبر (راست ) ۔ شرعی عدالت (جامعۃ المؤمنات) مغلپورہ میں منگل کو ہفتہ واری کونسلنگ اجلاس یعنی شرعی عدالت منعقد ہوئی ۔ اس شرعی عدالت میں گھریلو تنازعات، میاں بیوی کے جھگڑے، جائیداد کے معاملات اور دیگر خاندانی مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں سمجھایا گیا اور فریقین کی رہنمائی و کونسلنگ کی گئی ۔ شرعی عدالت کی صدارت امیر شریعت مولانا مفتی محمد حسن الدین نقشبندی صدر المفتی جامعتہ المؤمنات نے کی ۔ نگرانی مولانا حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعتہ المؤمنات انجام دئیے ۔ کنوینر شرعی عدالت جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے عامۃ المسلمین خصوصاً خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دینی و فقہی مسائل کے شرعی حل کے لیے عدالتِ شرعی سے رجوع کریں۔ مؤمنین و مؤمنات سے گزارش ہے کہ شرعی رہنمائی کے لیے مقررہ اوقات میں جامعۃ المؤمنات تشریف لائیں۔
جلسہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام
بانی جامعہ نظامیہؒ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب میر مجاہد علی معتمد مجلس انتظامی کے بموجب حضرت شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ ( بانی جامعہ نظامیہ ) کے عرس سراپا قدس کے ضمن میں جمعرات 20 نومبر 11 بجے صبح مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں جلسہ تذکرہ شیخ الاسلام ؒ حضرت بانی جامعہ نظامیہ زیر نگرانی مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی ( صدر مدرس ) محفل قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف کے جلسہ ـآغاز مولانا حافظ غلام محمد خاں نقشبندی ( استاذ مدرسہ ہذا) کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ نعت و منقبت کے بعد مولانا حافظ محمد رضوان قریشی ، مولانا حافظ محمد عبدالجواد قادری ، مولانا حافظ محمد افتخار قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
جامعہ نظامیہ میں کل سالانہ جلسہ تقسیم اسنا د‘عطائے خلعت ،
دستار بندی و عرس شیخ الاسلامؒ ،22 نومبر کوطرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد 19؍ نومبر (پریس نوٹ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز بانی جامعہ نظامیہ جمعہ 21 نومبر 2025 کو مقرر ہے ۔ 4 بجے دن قران خوانی و چادر گل برمزار شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز بانی جامعہ نظامیہ پیش کی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد ، عطائے خلعت و دستار بندی فاضلین و حفاظ منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ ، جامعہ نظامیہ صدارت و خیر مقدمی خطاب کریں گے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ تعلیمی رپورٹ پیش کریں گے ۔ مولوی احمد محی الدین خان معتمد جامعہ مالیہ رپورٹ پیش کریں گے ۔ فاضلین و حفاظ جامعہ کی خلعت و دستار بندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی ۔ تقسیم اسناد بدست مفتی خلیل احمد امیر جامعہ ہوگی ۔ تقسیم انعامات بدست مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید عمل میں آئے گی۔ جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ کو بدست مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔ بزبان اردو ، عربی اور انگریزی طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوںگی ۔ مولانا ڈاکٹر غلام خواجہ سیف اللہ نائب شیخ الحدیث تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ بیان کریں گے ۔ہفتہ 22 نومبر کو بعد نماز عشاء طلبہ جامعہ کے زیر اہتمام طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں مدعوشعراء کرام کلام پیش کریں گے۔ مولوی احمد محی الدین خان معتمد نے علماء کرام ‘ مشائخ عظام ، طلبہ قدیم اور عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ اسد اللہ باجنی قادری چشتی شطاریؒ ( برہان پوری ) کا عرس شریف روبرو مسجد ابوالحسنات حضرت سید عبداللہ شاہ صاحبؒ محلہ حسینی علم میں 20 نومبر بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، صندل مالی و مراسم عرس سجادہ نشین سید شاہ احمد اللہ باجنی قادری انجام دیں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید متین علی شاہ قادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ہوں گے ۔ بعد نماز عصر عرس شریف کا آغاز ہوگا اور 9 بجے شب اختتام عمل میں آئے گا ۔۔
جشن شیخ الاسلامؒ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں جشن شیخ الاسلام حضرت العلامہ حافظ محمد انوار اللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ برائے خواتین 21 نومبر 9 بجے شب عرس شریف کے ضمن میں مقرر ہے ۔ صدارت مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کریں گی ۔ حافظہ ماجونی کی قرات اور مفتیہ رمیصا افشین کی نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ منقبت شیخ الاسلام عالمہ ام سلمہ سنائیں گی ۔ مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ نکہت حسینی ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ قبل جشن قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف کا اہتمام رہے گا ۔
جشن صوفی سلطان شطاری
تقریب ملتوی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : مدینہ ہوئے بس حادثہ میں 45 عمرہ زائرین کی شہادت پر ہم بھی غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ لہذا 20 نومبر جمعرات کو میڈیا پلس میں منعقدشدنی جشن صوفی سلطان شطاری تقریب ملتوی کی جاتی ہے ۔۔