مذہبی خبریں

   

Ferty9 Clinic

تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت سے جسم میں تازگی
’’آؤ قرآن مجید تجوید سے پڑھیں‘‘ مہم کا افتتاح ، پروفیسر قمر النساء کا خطاب
حیدرآباد 17/ ڈسمبر (راست) ڈاکٹر حافظہ قمر النساء بیگم نے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں جامعہ کی ایک ماہ کی مہم ’’ آؤ قرآن مجید تجوید سے پڑھیں‘‘ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآ ن مجید علم وعبادت کا مجموعہ ہے، قرآن مجید ذکر بھی ہے اور فکر بھی ، مسلمانوں کا ایمان ہے، قرآن مجید میںانبیاء علیہم السلام کا تذکرہ ہے ، حکمت وموعظت کا بہترین سرمایہ ہے، قیامت تک کوئی آیت ،کوئی حروف اور کوئی حرکت تبدیل نہیں ہوسکتی ،قرآن مجید شفاء ہے اور اس کا پڑھنا ،دیکھنا ، سننا سب عبادت ہے ۔قرآن مجید ہدایت ہے ، سارا قرآن پاک نبی کریم ؐ کی تعریف و توصیف ، اخلاق سے بھرا ہوا ہے۔ تلاوت قرآن مجید میں چار غلطیوں سے بچیں مخرج،صفات،مد، وقف کیوں کہ ان غلطیوں سے منعیٰ ومفہوم بدل جاتے ہیں، قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے اور اس پر عمل کریں۔ قرآن مجید فصاحت ، عروض وبلاغت ،تربیت کے اعتبار سے بہت ہی عمدہ کلام ہے۔ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل نے کہا کہ یہ مہم دونوںشہروں کے علاوہ اضلاع میں 17/ڈسمبر تا 16؍جنوری تک چلائی جائیگی۔ مفتیہ فریدہ بانونے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نماز کی پابندی کریں۔ جلسہ کا آغازحافظہ و قاریہ ماجونی کی قرأت ، مفتیہ تہمینہ تحسین کی نعت شریف ، مفتیہ حافظہ رمیصاء افشین کی نظم ’’ قرآن مجید ‘‘ سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ ناظمہ عزیز انجام دئیے۔اس تقریب میں مفتیہ رابعہ بصری ، مفتیہ انیس فاطمہ، مفتیہ حافظہ سیدہ زہرہ جبین ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ نسرین افتخار، مفتیہ نکہت حسینی ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، مفتیہ صدیقہ فاطمہ ،محترمہ شاہین سلطانہ شریک رہے۔دعا وسلام پر تقریب کا اختتام عمل میںلایاگیا۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ خواجہ دوسراقدوس سارا العزیز صاحب قبلہؒ واقع جمال بی کا تکیہ دودھ باولی کے عرس شریف تین روزہ تقاریب 17 ، 18 اور 19 دسمبر کو منعقد ہوگا ۔ متولی درگاہ شریف جناب محمد بشیر علی قادری کے ہاتھوں صندل و دیگر تقاریب انجام دئیے جائیں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (راست) آستانہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت سیدنا امراء اللہ شاہ ؒ مغلپورہ میں حضرت سیدنا شاہ رضا علی رضوی المدنی ؒ اور حضرت سید امراللہ شاہؒ کا اعراس مبارک کا جلوس صندل 18 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف محفل سماع اور ضربات رفاعیہ کے ساتھ روانہ ہوگا۔ جلوس صندل مبارک از حجرہ آثار مبارک کاشانہ تجمل دیوڑھی حضرت ولایت جنگ سے برآمد ہوکر براہ بی بی بازار سے ہوتا ہوا رات 11 بجے درگاہ شریف پہونچے گا۔ بعد خدمت صندل مالی و محفل سماع منعقد ہوگی۔ مراسم عرس مبارک مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔