مذہبی خبریں

   

Ferty9 Clinic

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) سید دستگیر پاشاہ یامین حسینی قادری متولی مسجد حسینی کے بموجب درس تفسیر قرآن مجید مسجد حسینی نلگنڈہ کراس روڈ نزد یشودھا ہاسپٹل ملک پیٹ میں اتوار کو بعد نماز ظہر حضرت مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ ایم اے پی ایچ ڈی (عثمانیہ یونیورسٹی) کامل جامعہ نظامیہ و معتمد سیدالصوفیہ اکیڈیمی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ حضرت مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ نگرانی کریں گے۔
٭٭ جامع مسجد وزیرالنساء بیگم روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحب قبلہؒ بیرون دبیرپورہ میں 21 ڈسمبر اتوار کوبعد نماز ظہر مولانا مفتی محمد نذیرخان کامل جامعہ نظامیہ ناظم مدرسہ امام انواراللہ فاروقی ہفتہ واری درس قرآن مجید دیں گے۔
٭٭ خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوقی الجعفری (حسن میاں صاحب) نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانیؒ ہر اتوار کو بعد عشاء 9 بجے شب تا 11 بجے شب درس قرآن پاک و خطبات غوث پاکؓ کا انعقاد ہوگا۔ بعد محفل نعت و سلام پر اختتام ہوگا۔ پیران پیر کے چاہنے والے بھی اس درس کی محفل میں شرکت کرسکتے ہیں۔
٭٭ جامعہ قدیریہ ٹولی چوکی پیراماونٹ کالونی گیٹ نمبر 3 خطیب صاحب کے مکان پر بعد نماز ظہر مولانا مفتی ڈاکٹر صوفی سید شاہ محمد عبدالمستجب قادری نقشبندی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ خطیب مسجد حسینی درس قرآن دیں گے۔
٭٭ محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیرنگرانی جناب محمد ندیم اللہ بختیار جامعہ مسجد دھوبن (گاذر) دارالسلام، آغاپورہ، پان منڈی روڈ ہر اتوار بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ آغاز جناب قاری محمد عبدالرشید کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب محمد جہانگیر علی شاہ بارگاہ نبویﷺ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعدازاں مولانا شیخ فصیح الدین چشتی فاضل جامعہ نظامیہ درس قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ اختتام سلام بحضور سرورکونینﷺ پر ہوگا۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیراہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیرنگرانی حضرت مولانا ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی بمقام جامع مسجد حبیبہ عقب اذان انٹرنیشنل اسکول سات گنبد روڈ بروز اتوار بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز جناب ابوالعرفان شاہ سید احمداللہ حسینی القادری الملتانی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب سفیان محمود نظامی بارگاہ نبویؐ میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعدازاں پروفیسر مولانا ابوزاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرورکونینؐ پر ہوگا۔

٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے مطابق حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی ہفتہ واری قدیم درس قرآن حکیم و فقہ اتوار 21 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکرگنج میں درس دیں گے۔ اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں شارکین فقہی و دینی سوالات کا ڈاکٹر بخاری جواب دیں گے۔

٭٭ مسجد باغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد) اعظم پورہ میں ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا حافظ سید اسحاق پاشاہ نقشبندی قادری کامل جامعہ نظامیہ، امام و خطیب مسجد ہذا تفسیر قرآن کریم کا سلسلہ وار درس دیں گے۔ مرزا ساجد بیگ نگرانی کریں گے۔

٭٭ جامعتہ المؤمنات مغلپورہ 21 ڈسمبر اتوار کو 12 بجے دن درس تفسیرالقرآن برائے خواتین مقرر ہے جس میں قرآن مجید کی تفسیر ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین مؤمناتی بیان کریں گی۔ درس کا آغاز قرأت و نعت شریف سے ہوگا۔ معلمات و طالبات جامعتہ المؤمنات کے خطابات ہوں گے۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ چیونٹی شاہ میدان یاقوت پورہ میں 21 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز عصر مولانا مفتی سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دینگے۔ قاری محمد شہباز نقشبندی القادری مؤذن مسجد ہذا نے شرکت کی خواہش کی۔
٭٭ مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 21 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز مغرب مولانا مفتی سید واحد علی قادری درس بخاری شریف دیں گے۔ مولانا حافظ و قایر شیخ معزالدین قادری شرفی نگرانی کرینگے۔
٭٭ شاہ محمد فیاض اللہ چشتی مرزائی فاضل بابا نے اطلاع دی کہ ہفتہ واری مجلس درس بخاری شریف اتوار بعد نماز عشاء قیامگاہ الحاج محمد اسداللہ خسرو چشتی واقع متصل مسجد محی الدین سید علی چبوترہ روپ لعل بازار مقرر ہے۔ مولانا مفتی محمد حنیف قادری کامل درس دینگے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9010232232 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

آج ہفتہ واری محفل درود شریف و حلقہ ذکر
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست) خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میرعالم میں آج اتوار کو 11:30 تا ایک بجے دن ہفتہ واری حلقہ ذکر و درود شریف منعقد کیا جاتا ہے۔ مولانا صوفی ارشد چشتی ابوالعلائی حلقہ ذکر کروائیں گے۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

مکہ مسجد میں قرات و اذان کی کلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کی جانب سے اتوار کو 2 تا 4 بجے دن مکہ مسجد میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر تجوید و قرات کے علاوہ مکی مدنی و مصری ترنم میں اذان کی تربیت فرداً فرداً دیں گے ۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔ کسی بھی عمر کے افراد شریک ہوسکتے ہیں ۔۔

آج ماہانہ مجلس درود شریف
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست) مدرسہ بنات الصالحات تعلیم القرآن واقع ہاشم آباد میں 21 ڈسمبر کو 3 بجے دن مجلس درود شریف برائے خواتین مقرر ہے۔ حافظہ و قاریہ شریفہ عائشہ نگرانی کریں گی۔ حافظ سید قاسم علی انواری بانی و ناظم مدرسہ نے خواتین و طالبات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ مزید معلومات 9290633205 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
قطب شاہی نقارہ مبارک کوہ مولا علی
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) حسب عملدرآمد قدیم قطب شاہی نقارہ مبارک کوہ مولا علی 29 جمادی الثانی 21 ڈسمبر کو بعد مغرب چھلہ مولا علی املی بن یاقوت پورہ سے اونٹ پر برآمد ہوگا جو مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوہ مولاعلی پہنچے گا۔ متولی کوہ مولا علی جناب مرتضیٰ علی خان ایڈوکیٹ نگرانی کریں گے۔ نقارہ مبارک کا مختلف مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔

لڑکیوں کے لیے قرات کی کلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کی جانب سے پیر کو بعد نماز فجر تا 8 بجے صبح مسجد فردوس ، قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر لڑکیوں کیلئے فن قرات کی کلاس لیں گے ۔۔

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) دارالافتاء جامعتہ المؤمنات کے زیراہتمام 21 ڈسمبر بروز اتوار صبح 9 تا قبل مغرب ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ شرعی سوالات کے جوابات دیں گے۔ فون نمبر 9346936596 ۔

محفل نعت پاک
کمسن طلباء و طالبات
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست) مرکزی بزم میلادالنبیﷺ کے زیراہتمام محفل نعت پاک برائے کمسن طلباء و طالبات کا 21 ڈسمبر اتوار بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے۔ قرأت کلام پاک کے بعد کمسن طلباء و طالبات نعت و مناقب سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔
آج ماہانہ محفل سماع
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) آشیانہ رضوان پاشاہؒ واقع کا سال شریف دولت آباد سنگاریڈی میں 21 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر ماہانہ فاتحہ و محفل سماع ہوگی۔ حضرت پرویز عزیز شاہ چشتی رضوانی نائبی المرزائی جانشین حضرت رضوان پیاؒ نگرانی کرینگے۔

مدینہ گلشن میں محفل سماع
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (راست) مجلس انتیس ویں شریف قطب ربانی غوث صمدانی پیران پیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ و ماہانہ فاتحہ قطب دکن حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی القادری، زیر نگرانی حضرت مولانا الحاج سید شاہ حیدر علی حسینی القادری، حضرت حیدر پاشاہ 29 جمادی الثانی 21 ڈسمبر اتوار بمقام ’خانقاہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہ‘ درگاہ مدینہ گلشن حیدر نگر جل پلی میں مقرر ہے۔ عصر تا مغرب دعائے حزب البحر، دعائے حیدری، دعائے حزب النصر، دعائے حزب البسر و حلقہ ذکر ہوگا۔ بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی ۔ بعد مجلس تناول طعام تبرک کا اہتمام رہے گا۔
درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیرانؒ میں مجلس غوثیہ
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (راست) 21 ڈسمبر اتوار 29 جمادی الثانی بہ مقام درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیرانؒ خانقا نورانی قادری باغ میں مجلس غوثیہ مقرر ہے۔ نگرانی حضرت سید شا اکرام حسین قادری نقشبندی متولی کریں گے۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مسجد درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرآن کلام پاک احمد حسین کی ہوگی۔ قادری الین احمد اور دوسرے ہدیہ نعت پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کریں گے۔ وعظ کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی۔ بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی۔ سیدشاہ محمد حسین قادری نے شرکت کی اپیل کی۔

جشن چراغاں و محفل سماع
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (راست) 163 ویں عرس شریف حضرت خواجہ میاں مجذوب ؒ واقع زیبا باغ آصف نگر میں 21 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء جشن چراغاں ہوں گے جس میں محفل سماع ہوگی۔ خواجہ شاہ عثمان علی امتیاز قادری سجادہ نشین نگرانی کرینگے اور مراسم انجام دیں گے۔ جناب حیدر علی ایاز نے شرکت کی اپیل کی ہے۔

عرس شریف
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست ) حضرت مولانا حبیب عبداﷲ بن عیدروس العطاس العلوی الحسینی کا 105 واں عرس شریف یکم رجب ھ 22 ڈسمبر پیر زیرنگرانی حبیب محمد بن احمد السقاف منعقد ہوگا۔ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس اولیاء کرام کے فضائل و مناقب بیان کریں گے۔ تقاریب کا آغاز بعد نماز عصر ختم قرآن و برآمدگی صندل شریف از آستانہ ٔ العطاسیہ ایرہ کنٹہ سے ہوگا۔ صندل مالی کے فرائض سجادہ نشین حبیب جعفر بن عمر بن عبداﷲ العطاس قادری سیف اﷲ شاہ انجام دیں گے ۔ بعد مغرب طعام تبرک اور بعد عشاء محفل نعت و قصیدہ بردہ شریف کا آغاز جماعت نور محمدی ؐ بارکس (حبیب مسعود ) سے ہوگا ۔ مدعو ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ، بعد ازاں محفل سماع ہوگی ۔ مہمانِ خصوصی نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ ، پیرزادہ میر کرامت علی شاہ قادری الطاہری ، سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری ، حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی ، حبیب محمد بن عیدروس العطاس ، مرزا کریم بیگ قادری شاذلی ، صوفی سید اظہر ، جناب محمد احمد شاہ قادری و دیگر ہونگے ۔
٭٭ حضرت شاہ سید محمد اسرار اللہ حسینی المعروف حضرت شاہ سید محمد امام علی شاہ نقشبندی قادری چشتی حنفی ؒ کا 107 ویں عرس شریف مسجد بغدادی مسجد ٹیک، نامپلی میں منعقد ہوا۔ 28 جمادی الثانی، ہفتہ 20 ڈسمبر کو نماز مغرب سجادہ نشین کی رہائش گاہ میں تلاوت قرآن، محفل نعت اور قصیدہ بردہ شریف منعقد ہوئی جس کی نگرانی مولانا شاہ سید محمد اسد اللہ حسینی نے کی۔ 29 جمادی الثانی 21 ڈسمبر اتوار نماز ظہر کے بعد سجادہ نشین کی رہائش گاہ سے صندل درگاہ یوسفین، نامپلی لے جایا جائے گا۔ وہاں سے صندل مسجد بغدادی، مسجد ٹیک، نامپلی پہنچے گا۔ درگاہ شریف میں تلاوت کلام پاک، دلائل الخیرات، مجموعہ درود شریف اور محفل نعت منعقد ہوگی۔ تبدیلی غلاف مبارک پیش کشی چدر گل ہوگی۔ تمام مراسم عرس مولانا شاہ سید محمد اسد اللہ حسینی انجام دیں گے۔ بعد نماز مغرب صدر نشین کی قیام گاہ پر فاتحہ ہوگی جس کے بعد محفل نعت شریف منعقد ہوگی۔ مہمانان خصوصی مولانا سید متین علی شاہ قادری، سید احسن علی شاہ قادری، سید قمر الدین قادری ملتانی، مولانا سید نور محمد کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوگا۔ نعت شریف محمد فراز پیش کریں گے۔
آج کُل ہند نعتیہ فائنل مقابلہ
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (راست) افتخار الصوفیہ حضرت مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی القادری ثانی صوفی اعظم ؒ کے 25 ویں عرس شریف کے موقع پر کل ہند نعتیہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس کا فائنل مقابلہ 21 ڈسمبر اتوار 11 بجے دن آستانہ عالیہ صوفی اعظمؒ دریچہ بواہیر، حسینی علم میں منعقد ہوگا ۔ صدارت سراج الصوفیہ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین کرینگے۔ مہمان خصوصی مولانا سید فراست علی شطاری، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا سید لیاقت حسین قادری رضوی مختار پاشاہ، مولانا سید شجاع الدین افتخاری ہونگے۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔
حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد طور ، قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی سابق شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

آج دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) ہفتہ واری دینی اجتماع کل بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں مقرر ہے۔ مولانا مفتی سید شاہ مقبول احمد قادری خطاب کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔

ماہانہ فاتحہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ 21 ڈسمبر کو طاہر گلشن نواب عمر خاں کالونی قادر باغ میں الحاج محمد عبدالستار چاند قریشی مرزائی کی زیرسرپرستی مقرر ہے جس کی نگرانی محترمہ سیدہ بلقیس جہاں کریں گی۔ پروگرام کے مطابق عصر تا مغرب مجلس درود شریف، مغرب تا عشاء تلاوت کلام پاک اور یٰسین شریف کی تلاوت ہوگی جس میں خواتین و طالبات کو شرکت کی اجازت رہے گی۔

ہفتہ واری محفل ذکر
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (راست) ہفتہ واری محفل ذکر درود شریف ختم خواجگان 21 ڈسمبر اتوار کو صبح 10 بجے درگاہ حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد ریاضت علی چشتی ابوالعلائی ناگوری المعروف بحضرت صوفی باباؒ چشت نگر، جل پلی زیرنگرانی مولانا حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین مقرر ہے۔

جماعت اسلامی چھتہ بازار کا
ہفتہ واری اجتماع
حیدرآباد۔ 20۔ ڈسمبر (راست) جماعت اسلامی ہند چھتہ بازار کا ہفتہ واری اجتماع عام 21 ڈسمبر اتوار کو 11 بجے دن سید مودودی لکچر ہال چھتہ بازار میں منعقد ہوگا ۔ جناب مرزا سمیع اللہ بیگ رکن جماعت اسلامی ہند درس قرآن دیں گے۔ جناب حافظ عبدالعزیز سکریٹری برائے توسیع اعتدال اسلامی شریعت کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔ (خواتین کی علحدہ نشستیں ہوں گی) سید عبدالمقیت نے استفادہ کی خواہش کی ہے۔