نیاسال مبارک۔مولاناغوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔31ڈسمبر(راست)صدر آل اِنڈیا مسلم کانفرنس و کنوینر عالمی مذاہب کانفرنس مولاناغوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حق تعالیٰ کا اِرشاد ہے کہ ’’شب و روز کو ہم نے اپنی دونشانیاں بنائی ہیں پھر ہم رات کے بعد دن کو اُس کے پیچھے کردیتے ہیں تاکہ تم خدا کے فضل کو تلاش کرو اور اپنے سالانہ کیلنڈر کا حساب رکھو‘‘ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَاب گویا شب و روز کی الٹ پھیر سے بالآخر ایک سال بنجاتاہے۔ الحمدللہ سن عیسوی 2026 ء کا سال ہم میں آموجود ہُوا ہے اللہ کے فضل و کرم سے اُمید ہے کہ 2026ء کا سال ہم سب کے لئے مبارک و مسعود ہوگا۔یہ سال 2026کے جملہ اعداد کا حاصلِ جمع اللہ کے ناموں سے استخراج کیا گیا وہ یہ ہیں یا اللّٰہ یا خالق یا باری یا مصّور یا قہّار یا رزّاق ۔ قرآن میں ہے کہ وَلِلّٰہ ِالْاَسْمَآئُ الْحُسْنیٰ فَادْعُوْبِھَا (اعراف 180) اللہ کے بہترین نام ہیں پس تم اُن ہی ناموں کو پُکارا کرو (اُن سے مدد حاصل کرو)۔ احادیث ِ نبویہؐ سے ثابت ہے کہ حضورؐ اپنی دعاؤں میںہر دن و ہر ماہ کے لئے خیرو عافیت چاہتے اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ ہٰذِہِ الشَّھْرْ اور اُسکی بُرائی وشَرْ سے پناہ مانگتے لہذا ہم بھی اپنے مولیٰ سے اِس سال کے لئے خیر اور بھلائی چاہیں اور اِس میں نازل ہونے والی بلاؤںآفتوں سے اوربُری بیماریوں سے پناہ چاہیںاسلامی نقطۂ نظر سے اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ اپنے اندر اور باہر کی خرابیوں سے بچنے کے لئے وہ ایسی راہ اختیار کرے جسے صِراط مُستقیم کہا جاتا ہے جس کا ابتدائی مرحلہ احکامِ الٰہی اور اَوامرونواہی کی پابجائی ہے اور مرحلہء آخرت مرضیات اِلہیّہ کے عین منشاء پر قائیم رہے یہ سب کچھ اگر ہے تو ہر دن ہر ماہ ہر سال خوشی منانے کا حق اُس کو فَلْیَفْرَحُوْا کے تحت حاصل ہے مگر اظہار خوشی کا طریقہ غیراسلامی وغیر شرعی نہ ہو ۔دنیابھر میںبعض مقامات پر مسلمانوں کو ستائے جانے اورغزہؔ فلسطین پر اسرائیل کے ہونے والے ظلم و ستم کے تدارک کے لئے دلِ حزیں اور چشم نم کیساتھ خدا سے دعا ہے کہ یہ سال تمام مسلمانانِ عالم اور غیر مسلموں کے لئے بھی امن و سلامتی ،خیر و عافیت اور خوشحالی کا سال بن جائے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ رُک جائے اور ہمارا مستقبل حیات بھی محفوظ رہے خیر و برکت اور حصولِ غِنا کے لئے اِس سال بھی اوّل و آخر دُرودِ شریف کے ساتھ 100 مرتبہ یَا وَھَّاب کا وِرد رکھیںانشاء اللہ رزق کے دروازے کھل جائینگے ۔ بحوالہ معجم الصحابۃً للبغوی نئے سال کے موقع پر یہ دعا پڑھیں۔ اَللّٰہُمَّ اَدْخِلْہُ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَاَلْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِوَالْاِسْلَامِ وَرِضْوَانِ مِّنَ الرَّحْمٰنِ وَ جِوَارِ مِّنَ الشَّیْطٰن۔
عرس شریف
حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (پریس نوٹ) حضرت ابوالخیر شاہ سید حبیب اللہ حسینی القادری الملتانی ہوشؒ کا عرس شریف یکم جنوری بروز جمعرات زیرسرپرستی حضرت ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی مقرر ہے۔ عرس شریف کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔
تین روزہ مولائے کائنات کانفرنس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم ولادت باسعادت حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ؓ تین روزہ مولائے کائنات کانفرنس کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں شہیدؒ روپ لال بازار میں حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے ۔ پہلا اجلاس یکم جنوری بعد نماز مغرب مسجد ہذا میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک ، نعت و منقبت کے بعد مہمان مقرر مفتی محمد حنیف قادری کا خطاب ہوگا ۔ دوسرا اجلاس 2 جنوری بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک ، نعت و منقبت کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ تیسرا اجلاس 3 جنوری بعد نماز عشاء 8-30 بجے شب مرکزی محفل منقبت منعقد ہوگی ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ سید انوار علی سلمان کی قرات کلام پاک کے بعد نگران محفل کا خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں شعرا و نعت خواں مولائے کائنات پیش کریں گے ۔
جامعہ قاسم العلوم کوکٹ پلی میں جلسہ دستار بندی
حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (پریس نوٹ) مولانا دیانت حسین ناظم جامعہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم، ایلما بنڈہ، کوکٹ پلی کے زیراہتمام ایک روزہ اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ ایمان و دستار بند حفاظ کرام 3 جنوری 2026ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب احاطہ جامع متصل مسجد ابوبکر صدیق ایلما بنڈہ میں منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی کریں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ پیر خلیق احمد صابر کریں گے۔ ملک کے نامور خطیب مولانا کفیل اشرف لکھنؤ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر جامعہ سے تکمیل حفظ قرآن کرنے والے 16 حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔
بعد نماز مغرب درگاہ شریف بر مزار معزؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی۔ مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کی دعا ہوگی۔ مراسم عرس شریف پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی انجام دیں گے۔
