مذہبی خبریں

   

Ferty9 Clinic

جامعہ نظامیہ میں جلسہ ختم بخاری شریف
حضرت امیر جامعہ جامعہ نظامیہ خصوصی درس دیں گے
حیدرآباد ۔ 7 ۔جنوری (پریس نوٹ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس بروز اتوار 11جنوری ، 10 بجے دن مقرر ہے۔ مفتی خلیل احمد امیر جامعہ ، جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا خصوصی درس دیں گے۔ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ افتتاحی کلمات پیش کریں گے۔ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی مفتی و نائب شیخ الجامعہ بعنوان ’’ احادیث صحیح بخاری شریف و شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمہ کا منہج شرح و استدلال ‘‘ ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث بعنوان ’’علم حدیث کا تعارف ‘‘ مقالہ جات پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد لطیف احمد ملتانی شیخ المعقولات ختم بخاری کے موقع پر پڑھی جانے والی مستجاب و مقبول دعائے ختم بخاری شریف پڑھیں گے۔ طلبۂ جماعت فاضل سوم قرأت، نعت اور اناشید پڑھیں گے۔ جامعہ نظامیہ کے فارغین، علماء کرام اور مشائخ عظام و اہل ذوق اور اصحاب علم سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

جلسہ درس ختم بخاری شریف ، علامہ غیاث الدین اجمیری کی شرکت
حیدرآباد 7/جنوری (راست) کلیۃ البنین جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں 11/جنوری کو 10 بجے دن جلسہ درس ختم بخاری شریف مقررہے ۔ مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعۃ المؤمنات بخاری شریف کی آخری حدیث مبارک کا درس دیںگے ۔جبکہ سرپرستی مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری کریں گے۔ اس جلسہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی حافظ محمدمظفر حسین خاں ، مولانا محمدغیاث الدین اجمیری، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، جناب سید اکبر حسین ، مولاناموسیٰ بن عبد الجلیل باحجاج ، ڈاکٹر یس یم سراج الدین،مولانا سیدشاہ حامدحسین شطاری ، مولانا قطب الرحمن، الحاج محمد معیز بابو چودھری، مفتی عبدالواسع احمدصوفی ،حافظ عبد القیوم ،ڈاکٹر عبد الغفور پرویز،سید شاہ نورالحق قادری ،مولانا احمد حسین رضوی القادری ، مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ شرکت کریںگے ۔ جلسہ کا آغازقرأت ونعت شریف سے ہوگا،نظامت کے فرائض مفتی محمدعمران انجام دیںگے۔طلبہ کلیۃ البنین تعلیمی مظاہرہ پیش کریںگے۔خیر مقدمی کلمات ڈاکٹرمفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات ، کلمات تشکرحافظ محمد صابر پاشاہ قادری ادا کریں گے ۔

المعہد الدینی العربی میں اساتذہ کی ڈاکٹریٹ پر تہنیتی تقریب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ میں 5 جنوری 12 بجے دوپہر اساتذہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔ صدارت حضرت خواجہ بہاء الدین فاروق نقشبندی و مولانا محمد ولی اللہ شریف ادریس نے کی ۔ نگرانی ڈاکٹر مولانا محمد عبدالمجید نے کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ المعہد الدینی العربی کی بنیاد مولانا محمد خواجہ شریف ؒ نے اخلاص کے ساتھ رکھی تھی اور آج یہ ادارہ دینی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے اساتذہ ڈاکٹر محمد بن عثمان الدینی اور ڈاکٹر محمد طاہر خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ادارے کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے ۔ تقریب کا آغاز قرات و نعت شریف سے ہوا ۔۔

درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ روزانہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔