جلسہ عظمت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ عظمت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہؒ 12 فروری بعد نماز عشاء مسجد حشتم خان معین پورہ فتح دروازہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت و خطاب کریں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی کی قرات ہوگی ۔ جناب سالم چشتی ہدیہ نعت اور منقبت پیش کریں گے ۔۔
جلسہ و استقبال رمضان و دستار بندی حفاظ کرام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : سالانہ جلسہ و استقبال رمضان المبارک و دستار بندی حفاظ کرام 15 فروری اتوار 11 بجے دن مسجد یسین مدرسہ دینیہ اقبال العلوم سن سٹی پی اینڈ ٹی کالونی زیر صدارت مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی ، مفتی اکرام الرحمن قاسمی ، مولانا قاضی محمد شجاع الدین رحمانی ، جناب سید منیر احمد مختار ، جناب خلیل الرحمن معتمد مدرسہ کی تقاریر کے بعد مدرسہ ہذا کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ حفاظ کرام کی دستار بندی بھی ہوگی ۔۔
تہنیتی جلسہ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : تلنگانہ اردو کونسل کے زیر اہتمام محمد ریاض علی کی دیرینہ صحافتی خدمات کے ضمن میں تہنیتی جلسہ و نعتیہ مشاعرہ جمعرات 12 فروری کو 7 بجے شام حسامیہ نونہال اسکول یاقوت پورہ میں منعقد ہوگا ۔ سید مجتبیٰ عابدی خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ صدارت صحافی محمد طاہر رومانی کی ہوگی ۔ جناب وی کرشنا ، مولانا سید دلدار حسین عابدی ، سید شاہ محمد محمد الحسینی ، صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت ، سید سہیل عظیم ، سید شکیل احمد کاظمی اور دیگر مقررین محمد ریاض علی کی شخصیت پر خطاب کریں گے ۔ مشاعرہ کی نگرانی مولانا محمد زعیم الدین حسامی کریں گے ۔ ڈاکٹر ناقد رزاقی ، سید دلدار حسین عابدی ، میر مقبول علی مقبول ، تشکیل انور رزاقی ، قاضی عظمت اللہ جعفری نوری اور محمد عبدالباری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ یاور علی محور ، سید سہیل عظیم ، جہانگیر قیاس ، سید مصطفی علی سید ، میر تراب علی تراب ، علی جواد شہپر ، عباس سلیم ، سہیل وارثی ، سید احسان علی عابدی اور باسط علی رئیس کلام سنائیں گے ۔
سید سہیل عظیم نظامت کریں گے ۔۔