مدرسہ انوارالعلوم الحبیبیہ بندل گوڑہ عثمان باغ ملحقہ جامعہ نظامیہ
میں شعبہ حفظ و شعبہ عربی میں داخلے
حیدرآباد ۔ 25۔ مارچ : ( راست ) : مولانا حافظ محمد انوار اللہ تمیم معتمد مدرسہ انوارالعلوم الحبیبیہ بندل گوڑہ عثمان باغ ملحقہ جامعہ نظامیہ کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ شعبہ حفظ میں ناظرہ قرآن سے واقف طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ شعبہ عربی میں ایسے طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے جو اردو نوشت و خواند سے واقف یا حافظ قرآن ہوں۔ شعبہ عربی میں طلباء کو جامعہ نظامیہ کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاکر جامعہ کی جماعت مولوی اول میں داخلہ دلوایا جاتا ہے۔ مدرسہ ہذا میں طلباء سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ قیام و طعام کا مفت انتظام ہے ۔ شعبہ حفظ کے اوقات تعلیم صبح9 تا 4 بجے دن ہیں اور 4 تا 8 بجے شام مسائیہ تعلیم بالغان کا انتظام ہے۔ واضح ہو کہ اس مدرسہ کو حضرت مولانا سید شاہ حبیب اللہ قادری المعروف رشید پاشاہ علیہ الرحمۃ و الرضوان کی ہدایت پر مولانا حافظ محمد عبید اللہ فہیم قادری ملتانی خلیفہ مجاز حضرت پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ عطاء اللہ حسینی نے جون 1988 ء میں قائم کیا ، مدرسہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ ہیں ، داخلے جاری ہیں ۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء مدرسہ انوارالعلوم الحبیبیہ بندل گوڑہ عثمان باغ نزد جوپیٹر مشن ہائی اسکول متصل پارکنگ، منتظم مدرسہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9030769820 یا 9849071327 پر ربط کریں۔۔
چھٹی شریف
حیدرآباد 25 مارچ (پریس نوٹ) میراں داتار الخضریٰ ٹرسٹ چھلہ شریف چندرائن گٹہ کے زیراہتمام حضرت سید علی میراں داتار شہید اکبر دولہاؒ چھلہ مبارک واقع چندرائن گٹہ کیشو گری پوسٹ آفس بالاپور روڈ میں چھٹی شریف 26 مارچ مطابق 6 شوال کو مقرر ہے۔ پروگرام کے مطابق بعد نماز عصر ختم قرآن، بعد نماز مغرب محفل ذکر و درود و سلام ہوگا۔ اس موقع پر العمودی جماعت نعتیہ کلام پیش کرے گی جس کی نگرانی جناب حبیب احمد شعیب کریں گے۔
٭٭ چھٹی شریف خواجہ غریب نوازؒ 26 مارچ کو قیامگاہ خواجہ شاہ محمد سلیم قریشی قادری افتخاری واقع مسجد انبیاء غازی ملت کالونی فلک نما میں مقرر ہے ۔ بعد مغرب ختم خواجگان و نعت پاک ہوگی۔
اعراس شریف
حیدرآباد 25 مارچ (راست) عرس شریف حضرت سید اشرف الدین اولیاءؒ المعروف پیر نجیب صاحبؒ واقع درگاہ سلطان پور پرگی منڈل وقارآباد میں 4 اور 5 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ متولی و سجادہ نشین درگاہ شریف الحاج محمد عثمان ولد دولت حسین مراسم عرس انجام دیں گے۔
عرس سلطان الواعظین
حیدرآباد 25 مارچ (راست) سلطان الواعظین حضرت سید مرتضیٰ بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی حبیب زرین کلاہ کا 43 واں عرس مبارک 27 مارچ جمعہ ’’مقام بزرگاں‘ نور خاں بازار میں منعقد ہوگا۔ بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ میں تلاوت قرآن مجید، بعد نماز مغرب ضربات رفاعی فقراء کے ساتھ روانگی جلوس صندل مسجد تا درگاہ شریف واقع خانقاہ قبول مصطفوی پہونچے گا۔ مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری زرین کلاہ سجادہ نشین افراد خانوادہ زرین کلاہیہ کے ہمراہ خدمت صندل مالی انجام دیں گے اور دعا خیر امن و سلامتی کریں گے۔ مسجد مذکور میں نعت خواں نعت و منقبت سنائیں گے۔ بعد نماز عشاء خانقاہ قبول مصطفوی میں 2 بجے شب تک مجلس سماع من بعد تا فجر درگاہ شریف میں میلاد خوانی ہوگی۔ بعد نماز فجر دعا پر عرس کا اختتام ہوگا۔ 28 مارچ بروز ہفتہ 9 بجے شب زیراہتمام بزم حبیب زرین کلاہ خانقاہ قبول مصطفوی میں زیرنگرانی جانشین حضرت سلطان الواعظینؒ نعتیہ و منقبتی مشاعرہ ہوگا۔ شعراء کرام کلام سنائیں گے۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید بادشاہ زرین کلاہ معتمد بزم حبیب زرین کلاہ اور جناب سید نوراللہ فاروق عارفی معتمد مشاعرہ نے شرکت کی خواہش کی ہے۔
ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد 25 مارچ (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت خواجہ میاں مجذوبؒ واقع زیبا باغ آصف نگر میں جمعرات 26 مارچ کو بعد نماز فجر مقرر ہے جس میں ختم شریف، تبدیلی غلاف مبارک، چادرگل، فاتحہ و سلام ہوگا۔ جملہ مراسم جناب خواجہ شاہ عثمان علی امتیاز قادری چشتی انجام دیں گے۔
محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد 25 مارچ (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت ابوالبرکات سید خلیل اللہ شاہ نقشبندیؒ 8 شوال کو قیامگاہ محمد غوث نقشبندی واقع بیرون غازی بنڈہ میں مقرر ہے۔ بعد عشاء محفل نعت پاک ہوگی۔