مذہبی دہشت گردی سے ثقافتی و تمدن کا قتل ، دی وائر نیوز کی خصوصی پیش کش ، ویڈیو 

,

   

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں پچھلے جمعہ کو نماز سے عین قبل دومساجد پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ۔ ان حملو ں میں ۴۹؍ لوگ مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ او رکئی زخمی ہوئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا نے ان حملو ں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہیں ۔دنیا کے کئی ممالک نے ان حملو ں کی مذمت کی ہے ۔ وہیں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے ۔

نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملو ں کا حملہ آور آسٹریلیائی شہری ہے ۔ اس کی صرف ۲۸؍ سال بتائی گئی ہے ۔ حملہ آور کو نیوزی لینڈ حملے کے لئے مناسب مقام معلوم ہوا۔ حملہ آور حملہ کا پورا ویڈیو فیس بک پر لائیو پیش کیا ۔ حملہ سے قبل اس نے ایک سوشل میڈیا پر ایک نوٹ جاری کیا ۔ دی وائر نے اس حوالہ سے خصوصی و دلچسپ معلومات سے بھرپور ایک ویڈیو تیار کی ہے ۔ قارئین کے لئے یہ ویڈیو پیش کی جاتی ہے ۔

 

YouTube video