مذہبی سیاست کے ذریعہ بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھانے کی خواہاں

   


راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی میں تاخیر کا الزام، ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔25۔اگست (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ سماج کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ دستور پر حلف لینے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے دستور کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے سماج میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مذہبی سیاست کے معاملہ میں ٹی آر ایس ، بی جے پی اور مجلس ایک ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت نے راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی میں کافی دیر کردی ہے۔ متنازعہ بیان کے فوری بعد راجہ سنگھ کو جیل بھیج دیا جانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران جب انہوں نے جی او 111 کے تحت کے ٹی آر کے زیر قبضہ اراضی کا معائنہ کیا تو انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری نہیں دی لیکن راجہ سنگھ کو سنگین الزامات کے باوجود فوری ضمانت منظور کی گئی۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے عوام فرقہ پرست عناصر کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور دیگر تحقیقاتی ادارے بی جے پی کی محاذی تنظیموں کی طرح کام کر رہے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا مطلب بی جے پی الیکشن ڈپارٹمنٹ ہے، اپوزیشن کو ہراساں کرنے کیلئے اداروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نئی دہلی کے لکر اسکام میں چیف منسٹر کے افراد خاندان کے ملوث ہونے کے معاملہ پر ٹی آر ایس کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو غیر جانبداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ ر