مذہبی مقامات کو عوام کیلئے کھولنے کی مخْالفت

   

بنگلورو۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی صحت و وبائی امراص سے نمٹنے کے ایک ماہر نے 8 جون سے مذہبی مقامات کی کشادگی کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے اس انفیکشن کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ماہر وبائی امراض و پبلک ہیلت فاونڈیشن آف انڈیا کے رکن گریدھر آر بابو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عبادتگاہوں و مذہبی مقامات کو کھولنے کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عبداتگاہیں یا مذہبی مقامات زندہ رہنے کیلئے لازمی نہیں ہیں ایسے میں فی الحال انہیں بحال نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہو ںنے یہ اعتراف کیا کہ اچانک لاک ڈاون اور معمولات ک یبند ہونے سے کئی افراد کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مذاہب میں گھروں میں عبادت کی گنجائش موجود ہے اور فی الحال اس سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ کورونا جس مرحلہ میں ہے فی الحال ان مذہبی مقامات کو عوام کیلئے کھولنے کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔