حیدرآباد ۔ /5 اپریل (سیاست نیوز) مذہب کی بنیاد پر دونوں فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کے الزام میں رچہ کونڈہ کی کیسرا پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر ناگارم ویلیج گاندھی نگر ایسٹ کے ساکن 40 سالہ پی وینکٹیش نے اپنے مقامی گروپ میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کیخلاف غلط اور جھوٹا ویڈیو وائرل کیا جس سے ایک طبقہ کی دلآزری ہوئی ہے ۔ رچہ کونڈہ پولیس نے اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے وینکٹیش کو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضہ سے فون بھی ضبط کرلیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اقلیتی طبقہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو بنایا تھا ۔ پولیس نے اسے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور دیگر تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے ۔