ورنگل آئی جی ناگی ریڈی کا دورہ اور پریس کانفرنس سے خطاب
بھینسہ: رنگل آئی جی ناگی ریڈی نے ایم پی ڈی او دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چار روز قبل ٹی بھینسہ شہر میں ہونے والے فرقہ وارنہ تشدد واقعات میں اب تک 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور خاطیوں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ کرتے ہوئے اب تک دونوں طبقوں سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کی شناخت کر کے ان پر مقدمات درج کیئے گئے ہیں جس میں دو اراکین بلدیہ بھی شامل ہیں۔ اور مزید خاطیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں عدالت بھیجا جائے گا۔ تاحال 19 کیس رپورٹ کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فساد کے خاطیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا جائے گا جس کیلئے پولیس کی جانب سے (6) ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے متحرک کردیاگیا انہوں نے متنبہ کیا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیز سوشل میڈیا پر آنے والی جھوٹی افواہوں (معلومات) پر بھی یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پوسٹ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے اورجھوٹی خبروں کو دوسروں تک پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انھوں نے کہاکہ بھینسہ میں 500 پولیس اہلکار اوراضافی عہدیداران کو متعین کیا گیاہے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے اضلاع سے فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں کسی بھی قسم کے خوف سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فی الحال امن و امان قابو میں ہے انہوں نے کہا کہ آج یعنی بروز جمعرات سے اشیاء ضروریہ جس میں دودھ،ترکاری،اور دیگر ضروری اشیا کی دوکانات کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کوروکنے کیلئے بھینسہ شہرمیں جلد ہی مزیدسی سی کمیروں کی تنصیب عمل میں لائے جائیگی۔اور کہاکہ سی سی کمیروں کے ذریعہ ہی خاطیوں کی نشاہندہی کرتے ہوئے خاطیوں کو گرفتارکیا جارہا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی ،عادل آباد سپریٹنڈنٹ آف پولیس وانچارج نرمل ایس پی وشنو ایس واریر ،ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکڑے ، ڈی ایس پی نرسنگ راؤ ،ٹاؤن سی آئی وینو گوپال راؤ ودیگر موجودتھے۔