مذہب پر میں انسانیت کو فوقیت دیتا ہوں : ایٹالہ راجندر

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کے مسلم ریمارکس پر تبصرہ
حیدرآباد۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر نے جوبلی ہلز میں بی آر ایس کے امیدوار ایل دیپک ریڈی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف عوام نظر آتے ہیں مذہب نہیں۔ ایک پروگرام میں مسلم ووٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی انتخابی مہم کے دوران مسلم ووٹ کی بات کررہے ہیں دوسری جانب سے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے مسلم ووٹ نہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن وہ انتخابی سیاست میں مذہب سے زیادہ انسانیت کو پسند کرتے ہیں۔ وہ کس پارٹی میں ہیں، چیف منسٹر بنیں گے یا نہیں بنیں گے یہ الگ بات ہے لیکن چیف منسٹر بننے کیلئے مذہب کا استعمال کرنے کے وہ قائل نہیں ہیں۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وہ یقینا بی جے پی میں ہیں اور بی جے پی کے اصولوں پر کام کرتے ہیں۔ کس کو چیف منسٹر بنانا یا کس کو بڑا عہدہ دینا یہ بی جے پی کی قومی قیادت فیصلہ کرتی ہے۔ اس میں ہم کو پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ عوامی خدمات کو ترجیح دیتے ہیں، عوام پسند کرتے ہیں تو عہدے خود چل کر آتے ہیں۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ کانگریس حکومت پر عوام کو ناراضگی ہے، دو سال گذر جانے کے باوجود چیف منسٹر نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے جس سے کانگریس حکومت کے خلاف عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ بی آر ایس نے بھی اپنے دور اقتدار میں وہ کام نہیں کئے جس کا آج وہ وعدہ کررہی ہے۔ لہذا جوبلی ہلز کے عوام تبدیلی لائیں اور بی جے پی کو کامیاب بنائیں۔ 2