مرادآباد:بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر والد کا قتل

   

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر مجرموں نے متاثرہ کے والد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھا کر چودھری نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مونڈھا پانڈے علاقے کے مہیش پور بھلا گاؤں میں بیٹی سے ہوئی چھیڑ خانی کی مخالفت میں والد کو پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملے میں پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے ۔رپورٹ آنے کے بعد کرنپور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ دو داروغہ اور چار سپاہیوں کو لائن حاضر کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کے ہدایت دی گئی ہے ۔