مرادنگر میں بارش کا عجیب و غریب واقعہ

   

صرف 6 فٹ کے فاصلہ تک بارش محدود، عوام حیران

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) شہر میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسم میں عجیب تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔ شہر کے کسی علاقہ میں بارش تو کسی علاقہ میں دھوپ سے موسم کا حال شہریوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ لیکن کل شہر کے علاقہ مرادنگر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ۔ جہاں سڑک کے ایک حصہ میں بارش تو دوسرے حصہ میں خشک موسم رہا ۔ ایک سڑک پر صرف 6 فٹ کے احاطہ میں بارش ہوئی جبکہ 6 فٹ سڑک کے دونوں سرے میں دھوپ موجود رہی ۔ عوام اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ایک حصہ میں بارش اور دوسری طرف سوکھا تو عام بات ہے لیکن ایک ہی سڑک پر 6 فٹ کے فاصلہ میں بارش حیرت کا سبب بنی رہی اور یہ سلسلہ چند منٹوں تک جاری رہا ۔ اس منظر کو دیکھنے والے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور کئی شہریوں نے اپنے موبائل فونس کے ذریعہ اس کی منظر کشی اور کئی ایک شہریوں نے لائیو چاٹ شروع کردیا ۔ اور اپنے ساتھی رشتہ داروں کو اس واقعہ سے آگاہ کر رہے تھے اور قریبی علاقوں کے عوام بھی ایک دوسرے کی اطلاع پر مرادنگر پہونچے ۔ اس عجیب و غریب منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر شہریوں کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔ ع