مراقش سے اسرائیل کیلئے پہلی براہ راست پرواز

   

رباط : افریقی عرب ملک مراقش کے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد مراقش کی پہلی براہ راست پرواز اسرائیل پہنچ گئی۔ کاسابلانکا کے محمد ششم ہوائی اڈہ سے اڑنے والے طیارے میں تاجروں اور دیگر افراد پر مشتمل افراد کا وفد سوار تھا۔ ادھر مراقشی کمپنی کا کہنا ہیکہ ائر لائن ہفتے میں اسرائیل کیلئے 4پروازیں چلائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اپنی ٹوئٹ میں اطمینان کا اظہار کیا ہے ، کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ سے سیاحوں کی آمدورفت ہوگی۔