مراقش میں زلزلہ پر ترک صدر کا پیغام

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے مراقش میں آئے زلزلے کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اردغان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میں دوست اور برادرانہ مراقش میں زلزلے کی تباہی سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں مہلوکین کے لیے خدا کی رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے تمام وسائل کے ساتھ اپنے مراقشی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔