ماسکو،6اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مراکش میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی ہے ۔یہ اطلاع مراکش کی وزارت صحت نے دی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ مراکش میں اب تک کورونا وائرس کے 1021 کیسیس سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 76 افراد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔مراکش ان ممالک میں شامل ہے جہاں کوروناوائرس کی وجہ سے اسٹیٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 69000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔