مراقش میں گرمی کی شدید لہر24 گھنٹوں میں 20 سے زائد اموات

   

رباط: افریقی ملک مراقش ان دنوں گرمی کی شدید لہر کی زد میں ہے، جس سے صرف ایک دن میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس امر کا اظہار جمعرات کو وزارت صحت کے حکام نے مراقش کے وسطی شہر بینی میلال میں کیا ہے۔مراقش کے محمہ موسمیات نے بتایا ہیکہ درجہ حرات میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔ پیر سے چہارشنبہ تک بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے گرمی کی لہر سے زیادہ تر اموات بینی میلال میں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے والوں میں زیادہ تر لوگ دیرینہ بیمار اور بوڑھے تھے جو گرمی کی اس شدید لہر کا مقابلہ نہ کر سکے۔