مراقش پہلی بار فیفا کے سیمی فائنل میںکوارٹر فائنل میںسخت مقابلہ کے بعد پرتگال کو 1-0سے ہرایا

,

   

دوحہ :فیفا عالمی کپ 2022 کے ایک کوارٹر فائنل میں پرتگال کو مراقش نے 0۔1 سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا عالمی کپ کے آج کھیلے گئے ایک اہم کوارٹر فائنل میچ میں اس وقت زبردست الٹ پھیر دیکھنے کو ملا جب رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو مراقش نے 0۔1 سے شکست فاش دے دی۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور واحد گول مراقش کی طرف سے یوسف النصیری نے داغا۔ اب مراقش کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ یا پھر فرانس سے ہوگا جن کے درمیان کوارٹر فائنل میچ ہوگا۔ قابل ذکر بات ہے کہ مراقش پہلی بار فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔