رباط: مراقش نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔وزارت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ چین میں کووڈ۔19 سے متعلق صحت کی صورتحال اور چین کے لوگوں کے ساتھ مستقل اور براہ راست رابطے اور مراکش میں کورونا کی ایک نئی لہر سے بچنے کے لیے حکام نے پیپلز ریپبلک آف چائنا سے آنے والے تمام مسافروں کے مراکش میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔وزارت نے کہا کہ یہ اقدام دولوگوں کے درمیان مخلصانہ دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو متاثر نہیں کرتا ہے ۔فرانس اور برطانیہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو جنوری کے پہلے ہفتے سے کووڈ 19کے لیے منفی رپورٹیں جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔