رباط : کئی ماہ تک سرد تعلقات کے بعد مراقش نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی تجویز دی ہے۔ رباط نے اس کی وجہ جرمنی میں حکومت کی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کا سفارتی عملہ جلد معمول کے مطابق کام شروع کر سکے گا۔ مراقش کی حکومت نے رواں برس مارچ میں رباط میں قائم جرمن سفارت کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر لئے تھے۔